مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
لبنان،شام،غزہ اور یمن پر حملے جاری رہیں گے:اسرائیل
کاٹز نے کہا کہ لبنان میں ہم حزب اللہ کے خلاف زیادہ سے زیادہ طاقت استعمال کرتے رہیں گے شام میں، اسرائیل جبل الشیخ اور سیکیورٹی زون سے پیچھے نہیں ہٹے گا جبکہ  غزہ  کی پٹی میں اسرائیل حماس کو ختم کرنے اور علاقے کو غیر مسلح کرنے کے لیے پرعزم ہے
لبنان،شام،غزہ اور یمن پر حملے جاری رہیں گے:اسرائیل
اسرائیل کاٹز / AP

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ان کا ملک  لبنان، شام، غزہ اور یمن میں جارحیت جاری رکھے گا۔

روزنامہ معاریو نے اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس کی تربیتی کورس کے دوران کاٹز کے حوالے سے کہاہے کہ  اسرائیل "لبنان، شام، غزہ پٹی اور یمن میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور آرمی چیف آف اسٹاف ایال ضمیر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

 کاٹز نے کہا کہ لبنان میں ہم حزب اللہ کے خلاف زیادہ سے زیادہ طاقت استعمال کرتے رہیں گے شام میں، اسرائیل جبل الشیخ اور سیکیورٹی زون سے پیچھے نہیں ہٹے گا جبکہ  غزہ  کی پٹی میں اسرائیل حماس کو ختم کرنے اور علاقے کو غیر مسلح کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک یمن کا تعلق ہے، اسرائیل اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا تاکہ حوثیوں کو اپنی صلاحیتیں مضبوط کرنے سے روکا جا سکے۔

تہران کے ساتھ کشیدگی کا جواب دیتے ہوئے کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کو  قابل ذکر نقصان پہنچایا ہے ۔

 انہوں نے کہا  کہ میں ایران کے حوالے سے رپورٹس پر نظر رکھ رہا ہوں  جبکہ ہمارا سیکیورٹی ادارہ بھی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، مگر ظاہر ہے کہ  میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتا۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے