دنیا
2 منٹ پڑھنے
بوسنیا کے 'قصاب' کو فالج کا دورہ
بوسنیائی سرب جنگی مجرم راٹکو ملادچ کو فالج کا دورہ پڑا اور اس کی صحت کی حالت بگڑ گئی ہے
بوسنیا کے 'قصاب' کو فالج کا دورہ
ملادیچ کو 2017 میں اقوام متحدہ کی عدالت نے بوسنیا کی 1990 کی دہائی کی جنگ کے دوران بوسنیائی باشندوں کے خلاف نسل کشی اور جنگی جرائم پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ (تصویر: فائل) / Reuters

دی ہیگ میں عمر قید کاٹنے والے بوسنیائی سرب جنگی مجرم راٹکو ملادچ کو فالج کا ہلکا سا دورہ پڑا ہے اور اس کی صحت کی حالت بگڑ گئی ہے۔

ملادچ کے بیٹے ڈارکو ملادچ نے بوسنیائی سرب سرکاری  ٹیلی ویژن کے لئے  انٹرویو میں کہا  ہے کہ جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے ایک  ڈاکٹر نے انہیں ان کے  والد کی صحت کے حوالے سے ابتدائی معلومات فراہم کی ہیں۔

ڈارکو ملادچ نے کہا ہے کہ"ڈاکٹر کے خیال میں یہ ایک ہلکا سا فالج تھا۔اس کے بعد میرے والد کو ایک سرکاری ہسپتال لے جایا گیا اور طبی معائنے کے بعد  دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے"۔

ڈارکو کے مطابق ان کے والد کی حالت روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیا اور  کہا ہے کہ "ہم ابھی تک دی ہیگ  سے طبی دستاویزات کے منتظر ہیں تاکہ سربیا کے ڈاکٹر ان کا معائنہ کر سکیں۔"

انہوں نے   امید ظاہر کی ہے  کہ ان کے 81 سالہ والد کو علاج کے لیے سربیا جانے کی اجازت دی جائے گی۔

"بوسنیا کا قصائی"

ملادچ 16 سال تک مفرور رہنے کے بعد 2011 میں سربیا سے گرفتار ہو گیا تھا۔ 1990 کی دہائی میں جنگ بوسنیا  کے دوران مسلمان بوسنیائی باشندوں کے خلاف نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب پر، 2017 میں سابق یوگوسلاویہ کے لیے قائم بین الاقوامی فوجداری ٹربیونل نے ملادچ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

"بوسنیا کے قصاب" کے لقب سے مشہور اس سابق کمانڈر کو خاص طور پر سرائیوو کے محاصرے اور 1995 میں سربرینیتسا قتلِ عام میں اس کے کردار پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس قتل عام میں  8,000 سے زائد مسلمان مردوں اور لڑکوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ انصاف کے بین الاقوامی اداروں نے اس واقعے کو نسل کشی تسلیم کیا ہے۔

دی ہیگ کے حکام کی جانب سے ملادچ کی صحت کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ملادچ کے وکلاء طویل عرصے سے اس کے علیل اور کمزور ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور ان دعووں کی بنیاد پر انہوں نے پہلی بار 2017 میں طبی بنیادوں پر عارضی رہائی کی درخواست کی تھی۔ تاہم، جولائی 2025 میں دی ہیگ  میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالتوں کے بقیہ میکانزم 'IRMCT' نے صحت کی بنیاد پر "بوسنیا کے قصائی" کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

دریافت کیجیے
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
ہندوستان کے ریاست آسام میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور
میٹا کو ایک اور مقدّمے کا سامنا
مکہ معاہدے کی عالمی میڈیا میں وسیع  پیمانے پر بازگشت