دنیا
2 منٹ پڑھنے
پینٹاگون نے مزید دو فوجیوں کی شناخت کر لی
پینٹاگون نے ایران کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والے مزید 2 امریکی فوجیوں کی شناخت کر لی
پینٹاگون نے مزید دو فوجیوں کی شناخت کر لی
پینٹاگون نے بدھ کو ایران کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والے دو مزید امریکی فوجیوں کی شناخت کی۔ / Reuters

پینٹاگون نے کل بروز بدھ ایران کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والے مزید 2 امریکی فوجیوں کی شناخت کر لی ہے۔

ہلاک ہونے والے فوجی ریزرو آرمی سے تھے اور  اتوار کو کویت کے شوئیبہ بندرگاہ میں ایک امریکی فوجی مرکز پر ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی حملے میں 4 دیگر ریزرو فوجی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکہ وزارتِ  دفاع نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ایک ایرانی ڈرون نے شوئیبیہ بندرگاہ پر حملہ کیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں میں سے 2 فوجی ایووا انڈیانولا سے 45 سالہ 'جیفری آر۔ اوبیرین' اور کیلیفورنیا ساکرامینٹو سے 54 سالہ 'رابرٹ ایم۔مارزان'  ہیں۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ مارزان کے موقعے پر ہلاک ہونے کا خیال ہے، اور حتمی شناخت طبّی تحقیقات  کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔

پینٹاگون کی طرف سے جاری کئے گئے  پہلے چار ہلاک شدگان  کے نام اس طرح ہیں: 35 سالہ'کوڈی۔اے کورک'، 42 سالہ نووا ایل۔ٹائیجینس، 39 سالہ نکول ایم۔ امور' اور 20 سالہ ڈیکلان جے۔کوڈی ۔

کویت کی تجارتی بندرگاہ 'پورٹ شوئیبہ' امریکی فوج کے لیے ایک اہم لاجسٹک مرکز بھی ہے اور خطے میں ٹیکٹیکل گاڑیاں اور سازو سامان منتقل کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔

ہلاک ہونے والوں کے علاوہ  حملے میں 18 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ ڈرون حملہ ،  ہفتے کو ایران پر امریکی-اسرائیلی مشترکہ حملوں سے تھوڑی ہی دیر بعد ہوا۔ حملوں میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای  سمیت کئی اعلیٰ ایرانی حکام ہلاک ہوگئے تھے۔

ایران نے اس کے بعد خلیجی ممالک اور خطے بھر میں امریکی فوجی اثاثوں کو ہدف بنا کر جوابی حملے کیے ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان : "ہم نے اپنے دوستوں اور دشمنوں کو خطے میں عدم استحکامی برداشت نہ کرنے کا پیغام دیا ہے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں