غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزہ کی 50 بلند عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی ہیں مزید گرائیں گے: نیتین یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو نے فخر سے کہا ہے کہ ان کی افواج نے غزہ شہر میں دو دن کے اندر 50 رہائشی ٹاورز کو تباہ کر دیا ہے اور اس علاقے کے سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضہ کرنے کے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر مزید مسمار کرنے کا وعدہ کیا ہے
غزہ کی 50 بلند عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی ہیں مزید گرائیں گے: نیتین یاہو
/ AP

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو نے فخر سے کہا ہے کہ ان کی افواج نے غزہ شہر میں دو دن کے اندر 50 رہائشی ٹاورز کو تباہ کر دیا ہے اور اس علاقے کے سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضہ کرنے کے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر مزید مسمار کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو دنوں میں ان میں سے 50 ٹاور گر چکے ہیں۔

 نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ فضائیہ نے انہیں گرایا ہے یہ تو شروعات ہے ، ہماری افواج   اب غزہ شہر میں منظم ہو رہی ہیں ۔

انہوں نے رہائشیوں  کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک   طاقتور آپریشن کا پیش خیمہ ہے لہذا میں غزہ کے رہائشیوں سے کہتا ہوں کہ وہ وہاں سے نکل جائیں۔

فلسطینی گروپ حماس نے ان بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی برادری کے سامنے کھلے عام  سرزد  جرائم کی بدترین شکلوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

 یاد رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی  قوتوں  نے غزہ شہر میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنانا شروع کیا جو سینکڑوں بے گھر شہریوں کو پناہ دے رہی تھیں ۔

غزہ کے صحت کے حکام کے مطابق ، اسرائیل اکتوبر 2023 سے اب تک 64،500 سے زیادہ فلسطینیوں کو ہلاک کر چکا ہے۔

نسل کشی نے  علاقے  کو تباہ کر دیا ہے ، تقریبا پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے اور انہیں بھوکا چھوڑ  دیا ہے۔

بین الاقوامی قانونی اداروں نے اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

گزشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یاوو گیلنٹ کے جنگی  اور انسانیت سوز جرائم کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو غزہ میں اس کے طرز عمل پر عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

عالمی تنقید کے باوجود نیتن یاہو نے اس مہم کو وسعت دینے کا عہد کیا اور کہا کہ یہ تو صرف آغاز ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا
آسٹن ولا 30 سال بعد یوروپا لیگ کا فاتح بن گیا
امارات کی جوہری تنصیب تابکاری پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے:گروسی