سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکی بجٹ میں 130 ملین ڈالر دہشت گرد گروپوں کے لئے
امریکہ وزارتِ دفاع 'پینٹاگون' نے اپنے 2026 کے بجٹ میں 130 ملین ڈالر 'ایس ڈی ایف' کے لئے مختص کر دیئے
امریکی بجٹ میں 130 ملین ڈالر دہشت گرد گروپوں کے لئے
The YPG is the Syrian extension of the PKK — a group designated as a terrorist organisation by Türkiye, the US, and the EU. (Photo: AA Archive) / AA Archive

امریکہ وزارتِ دفاع 'پینٹاگون' نے اپنے 2026 کے بجٹ میں، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے لئے"تربیت و ساز و سامان کی فراہمی کے  فنڈ" (CTEF) کے دائرہ کار میں، شام میں  YPG کے زیر قیادت دہشت گرد گروپ SDF کی حمایت کے لیے 130 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

پینٹاگون  کی ، 2026 کے بجٹ سے متعلق،  وضاحتی  دستاویز  کے مطابق  یہ فنڈ امریکی حمایت یافتہ SDF اور جنوب مشرقی شام میں موجود 'شامی آزاد فوج'  کے ساتھ ساتھ عراق اور لبنان میں 'قابلِ بھروسہ مشترکہ  فورسز' کی تربیت، عسکری ساز و سامان  اور ماہانہ وظائف  کی فراہمی  کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق  اس رقم میں ہلکے ہتھیاروں کے علاوہ طبی سامان کی فراہمی  اور تنصیبات کی مرمت بھی شامل ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ داعش (ISIS) کا دوبارہ ابھرنا امریکی قومی مفادات، عراق، شام، لبنان اور عالمی برادری کے لیے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ  YPG دہشت گرد تنظیم PKK  کی شامی شاخ ہے، جسے ترکیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

سب سے بڑا حصہ PKK/YPG دہشت گرد گروپ  کے لئے

پینٹاگون کے 2026 کے بجٹ میں شام کے لیے مختص 130 ملین ڈالر میں سے 7.42 ملین  ڈالر، 'بادیہ صحرا' میں داعش کی باقیات کے خلاف ،  شامی آزاد فوج کو مضبوط کرنے کے لئے ہیں۔تاہم، فنڈ  کا بڑا حصہ SDF کی طرف موڑ دیا گیا  ہے۔

یہ تازہ ترین فنڈ،  2025 میں مختص کیے گئے 147.9 ملین ڈالر اور 2024 میں مختص کئے گئے  156 ملین ڈالر کے علاوہ ہے جو واشنگٹن نے شام میں اسی طرح کے گروہوں کو داعش کے خلاف جنگ کے نام پر دیے تھے۔ یہ فنڈ داعش کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے ایسے دہشت گرد گروپوں  کو فراہم کئے جا رہے ہیں جنہیں  ترکیہ  نے ایک طویل عرصے سے  اپنی سرحدوں کے لئے خطرہ قرار دے رکھا ہے۔

ترکیہ، امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی  تنظیم 'PKK'  اپنی چار دہائیوں پر محیط دہشت گردانہ کاروائیوں میں عام شہریوں، عورتوں  اور بچوں سمیت  40,000 سے زائد افراد کی جانیں لے چُکی ہے۔

ترکیہ  کا مؤقف ہے کہ PKK/YPG کو کسی بھی عنوان کے تحت مسلح کرنا دہشت گردی کی براہ راست حمایت کے مترادف ہے۔

دریافت کیجیے
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان