پاکستان
3 منٹ پڑھنے
پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارت، ٹیکنالوجی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دےگا: شریف
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنے ملک کے "غیر متزلزل" عزم کا اعادہ کیا ہے
پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارت، ٹیکنالوجی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دےگا: شریف
/ AA

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنے ملک کے "غیر متزلزل" عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ  خاقان  فدان اور وزیر دفاع یشار گولر سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران شہباز  شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا جن کی جڑیں مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات کی "مثبت" سمت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

 17 ویں ای سی او سربراہی  اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ ملاقات سمیت صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے شہباز شریف نے آنے والے دنوں میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے اسلام آباد کے "پختہ" عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار اور فدان کی مشترکہ صدارت میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے جس سے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لئے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی ماحول میں دونوں فریقوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز  شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی "ثابت قدم" حمایت پر ترک قوم اور قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے باہمی رضامندی سے طے شدہ 5 ارب ڈالر کے ہدف کے حصول کے لئے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے دونوں فریقوں کی جانب سے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسلام آباد کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔

انہوں نے ترکیہ کو پاکستان کی  اصلاحات، اقتصادی ترقی اور ترقیاتی کوششوں میں معاونت کے لیے اپنے تجربات  اور مہارت  کا تبادلہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
انڈونیشیا: صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا