مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے حملوں سے ایران شدید طور پر کمزور ہو چکا ہے اور وہ ایران کی باقی ماندہ جوہری تنصیبات کو صرف '10 منٹ' کے اندر نشانہ بنا سکتے ہیں
ایران کی باقی تنصیبات 10 منٹ میں تباہ کر سکتے ہیں:ٹرمپ
ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے حملوں سے ایران شدید طور پر کمزور ہو چکا ہے اور وہ ایران کی باقی ماندہ جوہری تنصیبات کو صرف '10 منٹ' کے اندر نشانہ بنا سکتے ہیں۔

سی بی ایس  ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا کے پام بیچ کے علاقے میں اپنی مار-اے-لاگو رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کی۔

امریکہ کی فوجی کارروائیوں نے ایران کی مسلح افواج اور جوہری انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے ٹرمپ نے موقف اختیار کیا کہ 'اب پیچھے بہت ہی کم تنصیبات بچی ہیں جنہیں نشانہ بنایا جا سکے'۔

ٹرمپ نے کہا کہ  'میں کہہ سکتا ہوں کہ اب بھی ایک یا دو تنصیبات ایسی ہیں جن سے ہمیں نمٹنا ہے۔ تاہم، ہم یہ کام 10 منٹ کے اندر کر سکتے ہیں یعنی ہمارے پاس ایسا منصوبہ موجود ہے۔'

قطر کی ثالثی میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں، ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ نئی فوجی کارروائیوں کے لیے تیاریاں ہو سکتی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ 'مثال کے طور پر ایک "پک ایکس ماؤنٹین" کا معاملہ ہے، آپ کو اس سے بھی نمٹنا ہوگا۔ ہم یہ سب بہت تیزی سے حل کر سکتے ہیں۔'

یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ 'کسی معاہدے کے لیے جلدی میں نہیں ہے'، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام، فوجی سازوسامان اور جوہری انفراسٹرکچر کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا ہے۔

جب ٹرمپ سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا امریکہ اگلے ہفتے کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرے گا، تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا   مگر اتنا کہا  کہ تم ایسا احمقانہ سوال کیوں پوچھ رہے ہو؟ میں تمہیں یہ نہیں بتا سکتا۔ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ وہ ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔'

مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ٹرمپ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، 'وہ اچھے چل رہے ہیں لیکن زیادہ قابلِ اعتماد نہیں ہیں۔ وہ ایک معاہدہ کرتے ہیں، اور پھر اس سے مکر جاتے ہیں۔'"

 

دریافت کیجیے
ہم، نیتان یاہو اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے: گولان
ترکیہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر اردوعان کا خصوصی پیغام
ترکیہ، یومِ جمہوریہ کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے
سویڈن: سرکاری ملازمین 'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' استعمال نہیں کریں گے۔
یوگنڈا: 36 لاکھ افراد شدید غذائی قلّت کا شکار
جرمنی میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، کم از کم چار افراد زخمی
روس اور یوکرین کے رات بھرحملوں میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی
ملائیشیا: ہم، میانمار حکومت سے وضاحت طلب کریں گے
کیلیان ایمباپے 3 چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری سے محروم ہو گئے
اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا
سمندری طوفان 'ارنب' کی بھارت کی طرف پیش قدمی: ہزاروں افراد کا انخلا، ٹرینیں منسوخ ،اسکول بند
ایتھوپیا: حملوں میں کم از کم 60 آرتھوڈوکس عیسائی ہلاک
امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا
اسرائیل، 12500 سے زیادہ فلسطینی عورتوں کو قتل کر چُکا ہے
سعودی عرب، سنگاپور میں زیر زمین پیٹرول ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے