دنیا
2 منٹ پڑھنے
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
آذربائیجان کےایک اسلحہ ڈپو میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دھماکے شروع ہونے کے بعد 5 ہزار افراد کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
آذربائیجان / AA

آذربائیجان کے حکام نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک اسلحہ ڈپو میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دھماکے شروع ہونے کے بعد 5 ہزار افراد کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ہنگامی حالات، دفاع اور داخلہ کی وزارتوں کے مشترکہ بیان کے مطابق، یہ آگ مغربی ضلع گورانبوئے  کے گاؤں نظامی کے قریب واقع ایک ڈپو میں لگی۔

ہنگامی حالات اور دفاع کی وزارتوں کے عملے نے پولیس اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر ایک آپریشن شروع کیا اور صورتحال کو قابو میں کر لیا ۔

گورانبوئے کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ گورنر سیمور نزاروف  نے صحافیوں کو بتایا کہ نظامی اور اس کے  ہمسایہ گاؤں خوئلو  کے 5000 رہائشیوں کو قریبی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ ابھی تک لگی ہوئی ہے اور وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں، تاہم آگ کو پھیلنے سے روکنے اور اسے بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی گھر کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی کی موت، زخمی ہونے یا کسی بڑے نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

نزاروف نے کہا کہ دونوں دیہات کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور نکالے گئے لوگوں کو محفوظ حالات میں پناہ دی گئی ہے۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور