سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: امریکہ 2-3 ہفتوں میں ایران کو ترک کر دے گا
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ "مجھے بس ایران چھوڑنا ہے، اور ہم یہ بہت جلد کریں گے۔"
ٹرمپ: امریکہ 2-3 ہفتوں میں ایران کو ترک کر دے گا
ٹرمپ کا اشارہ ہے کہ ایران میں آپریشنز اختتام پذیر ہونے والے ہیں۔ / AP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج ایران کو "دو سے تین ہفتوں"  تک ترک کر دیں گی،  اس بیان سے جاری حملوں کے خاتمے کا اشارہ ملا ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ "مجھے بس ایران چھوڑنا ہے، اور ہم یہ بہت جلد کریں گے۔"

انہوں نے کہا کہ "ہم بہت جلد وہاں سے روانہ ہو جائیں گے، اسے  "شاید دو تا تین  ہفتے"  لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا جسے  پہلے ہی حاصل کر لیا گیا ہے۔ان کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا،  یہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔"

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکی فضائی حملوں نے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو نمایاں طور پر کمزور کر دیا ہے، اور دعویٰ کیا کہ تہران کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں"15 تا 20 سال" درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا"ہم بہت جلد روانہ ہو جائیں گے، اور اگر فرانس یا کسی اور ملک کو تیل یا گیس لینی ہو تو وہ آبنائے ہرمز کے  ذریعے جائیں گے۔"

"وہ اپنے لیے خود کفیل ہو سکیں گے۔ میرا خیال ہے یہ درحقیقت بہت محفوظ ہوگا، مگر ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔"

امریکہ اور اسرائیل 28 فروری سے ایران پر فضائی حملے کر رہے ہیں، جن میں ایرانی حکام کے مطابق 1,340 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران نے ڈراون اور میزائل حملوں سے جواب دیا ہے جن کے ہدف اسرائیل کے ساتھ ساتھ اردن، عراق اور خلیجی ممالک رہے ہیں جہاں امریکی فوجی اثاثے موجود ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے شروع ہونے کے بعد کم از کم 13 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس تصادم نے توانائی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اور عالمی تیل کی ایک اہم راہداری آبنائے  ہرمز  میں  جہاز رانی  کو متاثر کیا ہے، جہاں  سے بڑی مقدار میں تجارتی مال بردار بحری جہاز گزرتے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر معاہدے کے قریب ہیں: رپورٹ
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں