سیاست
2 منٹ پڑھنے
چین کا مستقل غزہ جنگ بندی کا مطالبہ، مزید تشدد کی صورت میں مضبوط بین الاقوامی کارروائی کی اپیل
جنگ کے بعد غزہ میں حکومت چلانے اور تعمیرِ نو کا عمل ‘فلسطینیوں کی فلسطین پر حکومت’ کے اصول کے تحت ہونا چاہیے، فلسطینی عوام کے ارادے کا مکمل احترام کیا جائے اور خطّے کے ممالک کے جائز خدشات کا مناسب خیال رکھا جائے۔
چین کا مستقل غزہ جنگ بندی کا مطالبہ، مزید تشدد کی صورت میں مضبوط بین الاقوامی کارروائی کی اپیل
شی نے اعادہ کیا کہ دو ریاستی حل ایک جامع اور دیرپا امن کے حصول کا بنیادی راستہ ہے۔ / AP

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور بین الاقوامی برادری سے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کے لیے کوششیں تیز کرے۔

شن ہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ،فلسطینی عوام کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی کے دن کی مناسبت سے منعقدہ اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس کو اپنا تہنیتی پیغام بھیجنے والے شی نے کہا  کہ مسئلہ فلسطین مشرقِ وسطیٰ کے تنازعہ کا مرکز ہے، جو بین الاقوامی مساوات، انصاف اور علاقائی استحکام کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے دائمی  رکن کے طور پر  چین فلسطینی عوام کے اپنے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقاصد کی  بھر  پور حمایت کرتا ہے۔"

شی نے زور دیا کہ غزہ میں بحران کے تدارک کے لیے بین الاقوامی برادری کو مزید فعال اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ مزید کشیدگی روکی جا سکے اور تشدد کو  دوبارہ سر اٹھانے سے روکا جا سکے۔

فلسطین پر فلسطینیوں کو حکومت کرنی چاہیے

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد غزہ میں حکومت چلانے اور تعمیرِ نو کا عمل ‘فلسطینیوں کی فلسطین پر حکومت’ کے اصول کے تحت ہونا چاہیے، فلسطینی عوام کے ارادے کا مکمل احترام کیا جائے اور خطّے کے ممالک کے جائز خدشات کا مناسب خیال رکھا جائے۔

طویل المدتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، شی نے دو ریاستی حل کو جامع اور پائیدار امن کے حصول کا بنیادی راستہ قرار دیا۔

انہوں نے غزہ میں انسانی صورتِ حال کو جلد از جلد بہتر بنانے اور فلسطینی عوام کی تکالیف کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی مسئلہ عالمی نظام کی کارکردگی کا بھی امتحان ہے۔

شی نے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ  فلسطین  کی بنیادی وجوہات کا غور کریں، ذمہ داریاں اٹھائیں، موثر اقدامات کریں، تاریخی ناانصافیوں کی اصلاح کریں اور انصاف و مساوات کے اصولوں کو برقرار رکھیں۔

 

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی