دنیا
3 منٹ پڑھنے
برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال کی سزا سنا دی گئی
سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزاندر ڈی مورائس، جنہوں نے اس کیس کی نگرانی کی انہوں  نے فیصلہ دیا کہ بولسونارو وفاقی پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی رہیں گے جہاں وہ ان کی پیشگی گرفتاری کے بعد سے قید ہیں
برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال کی سزا سنا دی گئی
برازیل / Reuters
26 نومبر 2025

برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو نے 2022 کے صدارتی انتخابات ہارنے کے بعد ایک بغاوت کی قیادت کرنے پر 27 سال قید کی سزا کاٹنا شروع کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزاندر ڈی مورائس، جنہوں نے اس کیس کی نگرانی کی انہوں  نے فیصلہ دیا کہ بولسونارو وفاقی پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی رہیں گے جہاں وہ ان کی پیشگی گرفتاری کے بعد سے قید ہیں۔

 واضح رہے کہ   انہیں فرار  ہونے  کے پیش  نظر حراست میں  رکھا گیا ہے۔

برازیلی فوجداری قانون 70 سالہ کو مقامی جیل یا برازیلیا کے فوجی ادارے کے جیل روم میں منتقل کرنے کی اجازت دے سکتا تھا۔

ڈی مورائس نے قرار دیا کہ بولسونارو کے دفاع نے پیر کے روز ان کی سزا کی تمام اپیلیں ختم کر دی ہیں۔

ان کے وکلاء نے دلیل دی تھی کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا جانا چاہیے۔

بولسونارو اگست سے گھر میں نظر بند تھے، جب ڈی مورائس نے کہا تھا کہ وہ فرار ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

 بولسونارو اور ان کے کئی اتحادیوں کو عدالت عالیہ  کے ججوں کے ایک پینل نے 2022 کے انتخابات میں شکست کے بعد برازیل کے جمہوری نظام کو گرانے کی کوشش پر سزا سنائی۔

سازش میں صدر لوئز ایناسیو دا سلوا، نائب صدر جیرالڈو الکمن اور جسٹس ڈی مورائس کو قتل کرنے کے منصوبے  نیز، 2023 کے اوائل میں بغاوت کی حوصلہ افزائی بھی شامل تھی۔

انہیں ایک مسلح مجرمانہ تنظیم کی قیادت کرنے اور جمہوری قانون کی حکمرانی کے پرتشدد خاتمے کی کوشش کرنے کا بھی مجرم قرار دیا گیا۔

اس مقدمے میں سزا یافتہ دو دیگر افراد، آگسٹو ہیلینو اور پاؤلو سرجیو نوگیرا، دونوں فوجی جرنیلوں کو اپنی سزا کاٹنے کے لیے برازیلیا کے ایک فوجی مرکز بھیج دیا گیا ہے ۔

سابق وزیر انصاف اینڈرسن ٹوریس کو دارالحکومت کے پاپودا جیل میں قید رکھا گیا ہے۔

ایڈمرل المیر گارنیئر اپنی مدت برازیلیئن بحریہ  میں مکمل کریں گے، جبکہ بولسونارو کے ساتھی  اور سابق وزیر دفاع والٹر براگا نیٹو، جو خود بھی آرمی جنرل ہیں، ریو ڈی جنیرو  کی ایک فوجی تنصیب میں  زیرحراست  رہیں گے۔

ڈی مورائس نے یہ بھی تصدیق کی کہ قانون ساز اور سابق انٹیلی جنس چیف الیگزاندر راماگم اس وقت امریکہ میں فرار ہیں۔

بولسونارو اب بھی ایک اہم سیاسی شخصیت ہیں، حالانکہ انہیں ایک الگ انتخابی فیصلے کے تحت کم از کم 2030 تک انتخاب لڑنے سے روکا گیا ہے۔

ان کے پیش رو مشیل ٹیمر اور ان کے جانشین دونوں پہلے جیل میں رہ چکے ہیں۔

بولسونارو پہلے سابق صدر ہیں جنہیں بغاوت کی کوشش کے الزام میں سزا دی گئی ہے ۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کو غزہ کی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہیے: امریکی سفیر
ٹرمپ جھوٹی معلومات پر انحصار کر رہے ہیں: گسٹاوپیٹرو
میانمار: ہسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک
امریکہ: 900 بلین ڈالر کا دفاعی بل منظور ہو گیا
عالمی برادری فلسطینیوں کی حالت زار پر آواز بلند کرے:سانچیز
یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ  حصہ نہیں لےگا
دیکھتے ہیں یوکرین کا سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے:کریملن
اسرائیل کی طرف سےغزہ میں کی گئی نسل کشی  نے عالمی انسانی حقوق کی اقدار کو شدید متاثر کیا ہے: اردوعان
امیزون نے بھارت میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
امریکی جنگی طیاروں کی وینیزویلا کے قریب پرواز،کشیدگی میں اضافہ
200 کے قریب اسرائیلی آباد کار مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے
برازیل: بولسونارو کی سزا میں کمی کا بل منظور
ترکیہ: غزہ  کے حالات ایک دلدوزیاد دہانی اور ایک سنجیدہ تنبیہ کی حیثیت رکھتے ہیں
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں
شام: سعودی عرب کے ساتھ متعدد معاہدے