دنیا
2 منٹ پڑھنے
ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
ونیزویلا نے کیریبین میں امریکی 'دھمکیوں' پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے
ونیزویلا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
Thousands of Venezuelans have joined a civilian militia in response to Maduro's call for bolstering the cash-strapped country's defences. / Reuters

وینزویلا کی حکومت نے، حالیہ ہفتوں میں وینزویلا کے کھُلے پانیوں میں  امریکی فوجی کارروائیوں پر بات چیت کے لئے،  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

یہ درخواست جمعرات کو اقوام متحدہ میں روس کے سفیر اور سلامتی کونسل کے صدر 'واسیلی نیبینزیا' کے نام ارسال کردہ ایک خط میں کی گئی ہے۔ مراسلے میں  کہا گیا ہے کہ امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ،  وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے اور علاقائی و بین الاقوامی امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال  رہی ہے۔

مراسلے میں مادورو حکومت نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر ایک مسلح امریکی  حملے کی توقع  بھی ظاہر کی ہے۔

یہ درخواست امریکی  کانگریس کے،  منشیات فروش جتھوں کے خلاف ٹرمپ کے  فوجی اختیار کو محدود کرنے سے متعلق  ،قانونی بِل کو  مسترد کرنے کے بعد پیش کی گئی ہے۔   

واضح رہے کہ امریکی فوج  اب تک کیریبین میں چار مہلک حملے کر چُکی ہے اور جنہیں   ٹرمپ نے منشیات فروش جتھوں کے ساتھ "مسلح تصادم" قرار دیا ہے۔

تاہم مادورو حکومت کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس منشیات کی اسمگلنگ کو فوجی آپریشن کے لیے بطور بہانہ استعمال کر رہا ہے۔

وینزویلا کے اقوام متحدہ میں سفیر' سیموئل مونکاڈا 'نے خط میں لکھا ہے کہ "اصل مقصد وہی ہے جو گزشتہ 26 سالوں سے وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائیوں کی خصوصیت رہا ہے یعنی  وینزویلا کے وسیع قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے ملک میں 'حکومت گرانے'  کی پالیسیوں کو آگے بڑھانا۔"

تناؤ

وینزویلا کی درخواست میں ان 21 افراد کا ذکر نہیں کیا گیا جو ان چار حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ نے نشانہ بنائی گئی کشتیوں کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ منشیات لے جا رہی تھیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق ان میں سے تین کشتیاں وینزویلا سے روانہ ہوئی تھیں۔

روس طویل عرصے سے وینزویلا کا اتحادی رہا ہے۔

ہزاروں وینزویلا کے شہریوں نے مادورو کی کال پر ملک کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ایک شہری ملیشیا میں شمولیت اختیار کی ہے۔

کاراکاس اور واشنگٹن نے 2019 میں سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

دریافت کیجیے
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں