سیاست
2 منٹ پڑھنے
آپ نے امریکی شہریوں کا قتل کیا ہے! ٹرمپ کے کانگریس سے خطاب میں الہام عمر کا الزام
حکومت ِامریکہ کی پہلی ذمہ داری امریکی شہریوں کا تحفظ کرنا ہے،  نا کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کا، صدر ٹرمپ
آپ نے امریکی شہریوں کا قتل کیا ہے! ٹرمپ کے کانگریس سے خطاب میں الہام عمر کا الزام
الہان عمر 24 فروری 2026 کو امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران آواز بلند کرتی ہوئی۔ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس رکن الہان عمر کے درمیان کشیدہ  بحث چھڑی۔ صدر نے امیگریشن پالیسی پر ڈیموکریٹک قانون سازوں پر تنقید کی اور ان پر سرحدی نفاذ کی حمایت نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

منگل کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب کے دوران، ٹرمپ نے قانون سازوں سے کہا کہ اگر وہ اس بات سے متفق ہیں جسے انہوں نے اپنی انتظامیہ کا 'ایک بنیادی اصول' قرار دیا تو کھڑے ہو جائیں۔

انہوں نے کہا، 'اسٹیٹ آف دی یونین کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ امریکیوں کو موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ واضح طور پر دیکھ سکیں کہ ان کے نمائندے  درحقیقت کیا کرنا چاہتے  ہیں۔ اس لیے آج رات، میں ہر قانون ساز کو مدعو کر رہا ہوں کہ وہ میری انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک بنیادی اصول کی توثیق کریں۔ اگر آپ اس بیان سے متفق ہیں تو اٹھ کر اپنی رائے کا اظہارکریں۔  حکومت ِامریکہ کی پہلی ذمہ داری امریکی شہریوں کا تحفظ کرنا ہے،  نا کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کا۔'

ڈیموکریٹک قانون ساز اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے، جس پر ٹرمپ نے پلٹ کر سخت انداز میں جواب دیا، 'آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے کہ آپ کھڑے نہیں ہوئے۔ آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے۔'

صدر نے مزید کہا کہ کانگریس کو ایسے سرکاری اہلکاروں پر سزائیں عائد کرنی چاہئیں جو سنگین الزامات والے غیر دستاویزی تارکینِ وطن کی اخراجی کارروائیوں میں رکاوٹیں  ڈالتے ہیں۔

جب ٹرمپ بول رہے تھے تو منیسوٹا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹک رکن الہان عمر کو ہاؤس چیمبر کے فرش سے شور مچاتے ہوئے سنا گیا۔

انہوں نے چیخ کر کہا: 'آپ امریکیوں کو مار رہے ہیں!'، 'آپ نے امریکیوں کو مارا ہے!' بعد ازاں انہوں نے چیخ کر کہا: 'تمہیں شرم آنی چاہیے!'

دریافت کیجیے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا