ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کی 1.48 تک کم ہونے والی شرح پیدائش خطرے کی گھنٹیاں بجا رہی ہے، ترک صدر کا انتباہ
'ہم صنفی غیرجانبداری کے نفاذ اور ایل جی بی ٹی تحریکوں کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں، کسی سمجھوتے یا غفلت کی جگہ نہیں ہوگی'۔
ترکیہ کی 1.48 تک کم ہونے والی شرح پیدائش خطرے کی گھنٹیاں بجا رہی ہے، ترک صدر کا انتباہ
ترکی کو شرح پیدائش میں کمی کے باعث 'تباہی' کا سامنا ہے۔ / AA

صدر رجب طیب ایردوآن نے انقرہ میں منعقدہ فیملی اور ثقافت-فنونِ لطیفہ کے سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے خاندانی ادارے کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز کی نشاندہی کی۔

خاندانی ادارے کو درپیش چیلنجز پر توجہ دیتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ 'ہم صنفی غیرجانبداری کے نفاذ اور ایل جی بی ٹی تحریکوں کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں، کسی سمجھوتے یا غفلت کی جگہ نہیں ہوگی'۔

انہوں نے زور دیا کہ جب عالمی سرمایہ داری نئے محاذ کھول رہی ہے اور ثقافتی نوآبادیات اور ڈیجیٹل گھیراؤ دنیا بھر میں شدت اختیار کر رہے ہیں، تو ترکیہ اس دور میں خاندانی اقدار کا تحفظ کر رہا ہے۔

صدر نے آبادیاتی بحران کی بھی وارننگ دی اور کہا کہ 'ہم اس وقت ایک آفت کا سامنا کر رہے ہیں'، جب کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک کی مجموعی تولیدی شرح 1.48 تک گر گئی۔

ایردوآن نے کہا کہ تولیدی شرح میں کمی 'ہمارے مستقبل کے لیے شدید خطرے کی گھنٹیاں بجا رہی ہے' اور 'اس ملک کی تقدیر کی پرواہ کرنے والا کوئی بھی غیرجانبدار نہیں رہ سکتا'۔

مئی میں، ایردوآن نے استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی فیملی فورم کے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ترکیہ 2026 تا 2035 کو 'خاندان اور آبادی کی دہائی' قرار دے گا۔

ایردوآن نے جدید طرزِ زندگی پر تنقید کی جو فردی آرام کو خاندانی اور سماجی رشتوں پر ترجیح دیتا ہے اور کہا:'ایک ایسا فکر جو جدیدیت کو 'بغیر خاندان کے' اور 'تنہائی' کے تصورات پر استوار کرتی ہے، نہ افراد کے لیے امن لا سکتی ہے اور نہ ہی معاشرے کے لیے'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ طرزِ زندگی ہماری سوسائٹی کے تانے بانے میں تیزی سے سرایت کر رہی ہے، اور اس کا آغاز نوجوانوں سے ہوتا ہے'۔

کئی دیگر ممالک نے بھی ایل جی بی ٹی تحریک کے خلاف اقدامات اپنائے ہیں۔

روسیہ نے 2023 میں 'بین الاقوامی ایل جی بی ٹی تحریک' پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حالیہ برسوں میں ہنگری، بلغاریہ، ارجنٹینا، انڈونییشیا اور جارجیا جیسے ممالک نے خاندانی اقدار کو ایل جی بی ٹی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مخصوص اقدامات کیے ہیں۔

اسی طرح 30 سے زائد افریقی ممالک، 22 ایشیائی ممالک، 6 امریکی ممالک اور اوشیانا کے 6 ممالک نے صنفی غیرجانبداری کے نفاذ کے خلاف سخت اقدامات اپنائے ہیں۔

 ں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے