دنیا
1 منٹ پڑھنے
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک
اسکول بس سڑک سے پھسل کر تالاب میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 5 طالبات ہلاک ہو گئیں
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک
Several killed as bus carrying students overturns into water in Cambodia

کمبوڈیا میں ایک اسکول  بس سڑک سے پھسل کر تالاب میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 طالبات ہلاک ہو گئی ہیں۔

صوبہ کندال کی پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت نوم پنہ سے 49 کلومیٹر شمال میں واقع اس صوبے میں صبح کے وقت اسکول  بس بے قابو ہو کر تالاب میں جا گری۔

بیان کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 12 سے 14 سال کی عمر کے 26 طلبہ و طالبات سوار تھے۔ حادثے میں 5 طالبات جان کی بازی ہار گئیں جبکہ 21 طلبہ و طالبات زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے 31 سالہ بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری سے آنے والی اسکول بس کے سامنے اچانک ایک موٹر سائیکل آ گئی، جس پر ڈرائیور نے بریک لگائی، تاہم وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس تالاب میں جا گری۔