دنیا
2 منٹ پڑھنے
فلپائن میں 7،8 کی شدّت سے زلزلہ
ابتدائی معلومات کے مطابق 4 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں
فلپائن میں 7،8 کی شدّت سے زلزلہ
زلزلے کے بعد 4.6 سے 6.5 شدت کے 10 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، خطے اور پڑوسی ممالک میں سونامی کے خطرے کے حوالے سے انتباہات جاری کیے گئے۔

فلپائن میں 7،8 کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکہ جیولیجکل سروے 'یو ایس جی ایس'  کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ 'سرنگانی' کے علاقے  'سوسس کسارگن' کے ضلع 'کالابان'  سے 26 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کی شدّت 7.8 اور  زیرِ زمین گہرائی  55.2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد 4.6 سے 6.5 کی شدت کے 10 ضمنی جھٹکےریکارڈ کیے گئے ہیں اور متاثرہ  علاقے اور پڑوسی ممالک میں سونامی کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

فلپائن کے صدر کی سونامی وارننگ

زلزلے کے بعد فلپائن کے ادارہ برائے آتش فشانی پہاڑ و زلزلہ جات کے سربراہ 'ٹیریسیٹو باکولکول'  نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے سلطان قدرت اور سرنگانی صوبوں  میں قائم زمینی سونامی نگرانی اسٹیشنوں نے ایک میٹر بلندسمندری  لہروں کا مشاہدہ کیا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر نے سونامی سے متاثر ہو سکنے والے علاقوں کے شہریوں سے فوری طور پر بلند مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔

مارکوس جونیئر نے کہا ہے کہ حکومت پوری طرح متحرک ہے اور تمام ہنگامی امدادی ادارے چوکس حالت میں  ہیں۔

ملائیشیا کے محکمہ موسمیات نے بھی جزیرہ بورنیو کے علاقے صباح کے لیے سونامی وارننگ جاری کی ہے۔ تاہم حکام نے بعد میں بتایا کہ زلزلے سے تقریباً پانچ گھنٹے بعد سونامی کا خطرہ کافی حد تک ختم ہو گیا تھا۔

سِول ڈیفنس آفس نے ابتدائی اطلاعات میں 4 افراد کے ہلاک اور 200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی  ہے۔

رپورٹوں کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور جھٹکوں کے باعث ملک میں بعض پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقے 'منداناو  'کے شہر ' ڈاواو'میں تمام تعلیمی سرگرمیاں اور کلاسیں معطل کر دی گئی ہیں۔

جاپان اور انڈونیشیا نے بھی سونامی وارننگ جاری کی

کویوڈو  خبر ایجنسی کے مطابق جاپان محکمہ موسمیات  نے بھی فلپائن کے زلزلے کے بعد بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کی ہے۔

انتارا خبر ایجنسی  کے مطابق، انڈونیشی حکام نے خبردار کیا ہے کہ زلزلہ ملک کے ساحلی علاقوں میں سونامی کا سبب بن سکتا ہے، جس کے پیشِ نظر ابتدائی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا