دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ، جاپان اور فلپائن نے بڑے پیمانے کی فوجی مشقیں شروع کر دیں
مشقیں، ملک کے شمالی حصے میں آبنائے تائیوان کے سامنے والے علاقے اور متنازع جنوبی چین کی سمندری پٹی پر واقع صوبے میں، اصلی گولہ بارودکے ساتھ کی جائیں گی
امریکہ، جاپان اور فلپائن نے بڑے پیمانے کی فوجی مشقیں شروع کر دیں
ہزاروں فوجی آبنائے تائیوان کے سامنے "بالیکاٹن 2026" مشقیں شروع کر رہے ہیں۔ (تصویر: فائل) / AFP

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دوران ہزاروں امریکی اور فلپائنی فوجیوں نے پیر کے روز  سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مشقوں میں پہلی بار جاپان کا ایک اہم فوجی دستہ بھی شامل ہوا ہے۔

مشقیں، ملک کے شمالی حصے میں آبنائے تائیوان کے سامنے والے علاقے اور متنازع جنوبی چین کی سمندری پٹی پر واقع صوبے میں، اصلی گولہ بارودکے ساتھ کی جائیں گی۔

1400 فوجیوں کے ساتھ مشقوں میں شریک جاپانی فوج،  فلپائن کے شمالی صوبے 'پاوئے' کے کھُلے سمندر میں  ہدف بنائے گئے جہاز کو ڈبونے کے لیے ٹائپ 88 کروز میزائل کا استعمال کرے گی۔

بالیکاتن ‘Balikatan’ نامی ان 19 روزہ مشقوں میں 17,000 سے زائد فوجی، فضائیہ کے اہلکار اور ملاح دستے حصہ لے رہے ہیں۔ ان دستوں میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فرانس اور کینیڈا کے دستے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ بالیکاتن کا مطلب ہے 'کندھے سے کندھا ملا کر' ۔

امریکی مشقوں کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل رابرٹ بن نے کہا  ہےکہ "یہ مشقیں 'ایک آزاد اور کھلےبحیرہ  ہند۔بحرالکاہل کے لیے ہمارے  عزم' کا اظہار ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی فوجی اہلکاروں کی تعداد مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ سے متاثر نہیں ہوگی"۔

علاقائی کشیدگی کے مراکز

بالیکاتن مشقیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب ایران اورامریکی اسرائیلی جنگ روکنے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی ختم ہونے میں محض چند دن باقی ہیں۔

اس تنازعے نے توانائی کی قیمتوں میں عالمی بحران پیدا کر دیا  اور  درآمدات پر انحصار کرنے والے ملک فلپائن کو شدید متاثر کیا ہے۔

 مشقوں کے انعقاد کا وقت  بیجنگ کے تائیوان کے گرد فوجی دباؤ بڑھانے کے دَور کے ساتھ بھی ہم آہنگ  ہے۔ فلپائن کے  صدر فرڈینینڈ مارکوس نے گزشتہ نومبر جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "تائیوان کی وجہ سے چھڑنے والی جنگ نہ چاہتے ہوئے بھی فلپائن کو  اس تنازعے کا حصہ بنا دے گی۔"

حالیہ جنگی  مشقوں کے دوران بشمول اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے مربوط فضائی و میزائل دفاعی نظاموں کا تجربہ کیا جائے گا۔

جاپان نے ایک ٹینک لینڈنگ شپ، ایک ڈسٹرائر اور ایک ہیلی کاپٹر ڈسٹرائر تعینات کیا ہے، جبکہ امریکہ ایک گشتی جہاز اور ایک ڈاک لینڈنگ شپ کا استعمال کرے گا جو فلپائنی اور کینیڈین بحری بیڑوں  کے ساتھ شامل ہوں گے۔

دریافت کیجیے
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
چین: قابل استعمال راکٹ کا کامیاب تجربہ
جنوبی کوریا کی عدالت نےچو تائے یونگ کی سزا کو بڑھا کر اڑھائی سال کر دیا
ٹرمپ کا دعوی "ہرمز امریکی ملکیت" ہے، بیان کے بعد تصویر شیئر کر دی
جرمنی: بندرگاہوں کی ہڑتال نے رسل و رسائل کو مفلوج کر دیا
جنوبی کوریا، اپنی مسلّح  افواج کا آپریشنل کنٹرول امریکہ سے واپس لینے کی کوششوں میں
زیمبیا کے صدر ہچیلیما کو دوسری بار منتخب کر لیا گیا
امریکی محارب بحری جہاز بیچ سمندر خراب ہو گیا
ہنگری موٹروے پر بس حادثہ، ایک درجن سے زیادہ مسافر ہلاک
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان