مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل، لبنانی دیہاتوں پر قبضے کی تیاریوں میں
اسرائیل، راکٹ حملوں کو روکنے کے لئے، لبنان کے جنوبی دیہاتوں کی پہلی پٹّی پر قبضے کا پروگرام بنا رہا ہے: چینل 12
اسرائیل، لبنانی دیہاتوں پر قبضے کی تیاریوں میں
اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی فوج حملوں کے لیے استعمال ہونے والے علاقوں پر "اگلے حکم تک" قبضہ کر سکتی ہے۔ / Reuters

اسرائیلی ذرائع ابلاغ  نے کہا ہے کہ اسرائیل، راکٹ حملوں کو روکنے کے لئے، لبنان کے  جنوبی دیہاتوں کی پہلی پٹّی پر قبضے کا پروگرام بنا رہا ہے۔

چینل 12 نے نشر کردہ خبر میں کہا ہے کہ اسرائیل کی  سیاسی قیادت فوج کو   لبنان کے اینٹی ٹینک میزائل فائر کرنے والے کسی بھی علاقے پر تاحکمِ ثانی قبضہ کرنے کا حکم دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

چینل نے کہا ہے کہ "اسرائیل کا ارادہ ہے کہ اسرائیلی  آبادی کے لئے بننے والے  تمام علاقوں اور خاص طور پر جنوبی لبنان  میں دیہاتوں کی پہلی پٹّی  کو کنٹرول میں لے لیا جائے۔"

تاہم  چینل نے ان دیہاتوں کی نشاندہی نہیں کی جن پر قبضے کا پروگرام ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے،  نومبر 2024 سے ایک جنگ بندی معاہدہ نافذ  ہونے کے باوجود، حالیہ دنوں میں حزب اللہ کے ساتھ سرحد پار حملوں کے دوران لبنان بھر میں فضائی حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے ۔

لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں2 مارچ سے تاحال  کم از کم 968 افراد ہلاک اور 2,432 زخمی ہو چکے ہیں۔

موجودہ کشیدگی ایران کے خلاف ، امریکہ۔اسرائیل مشترکہ کارروائی کے بعد شروع ہوئی ہے اور 28 فروری سے تاحال  تقریباً 1,300 افراد  کی ہلاکت کا سبب بن چُکی ہے۔

تہران نے ڈرون اور میزائل حملوں کے ذریعے جوابی کاروائی کی اور  اسرائیل کے علاوہ اردن، عراق اور خلیجی ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے۔  

ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملے ’امریکی فوجی اثاثوں‘ کو ہدف بنا  رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
"دست خدا" گول میں زیر استعمال گیند 33٫5 لاکھ ڈالر میں فروخت
جنوبی تھائی لینڈ میں چار صوبوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر آتشزدگی اور بم حملے
اسرائیلی فوج نے تین سالہ جنگ میں 30 سال کے استعمال کے لائق گولیاں استعمال کی ہیں
امریکہ میں، 75 ممالک کے شہریوں پر عائد کردہ امیگرینٹ ویزے پر پابندی کالعدم قرار
امریکہ، ایران کے خلاف ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ میں داخل ہو گیا ہے: بیسنٹ
اسرائیلی فوج کی جنوبی شام میں  ایک نئی فوجی کارروائی
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے قصرہ میں تین فلسطینی گھروں کو گھیرے میں لے لیا
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا