دنیا
2 منٹ پڑھنے
پولینڈ نے اپنی فضائی حدود پر پابندیاں لگا دیں
فوجی طیارے خارج تمام پروازیں غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک بند رہیں گی: پولینڈ
پولینڈ نے اپنی فضائی حدود پر پابندیاں لگا دیں
پولینڈ اپنے مشرقی سرحد پر تقریباً 40,000 فوجی تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ / تصویر: رائٹرز / Reuters
11 ستمبر 2025

پولینڈ نے مشرق میں اپنی 'بیلاروس اور یوکرین سرحدوں' پر فضائی نقل و حمل پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

پولینڈ مسلح افواج آپریشنل کمانڈ آفس نے بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " یہ فیصلہ 10 ستمبر کو روسی ڈرونوں کے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے  کے بعد کیا گیا ہے۔

ٹی وی پی ورلڈ  کی خبر کے مطابق پولش ایئر نیویگیشن ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں بدھ کی رات سے نافذ ہوئیں اور 9 دسمبر تک برقرار رہیں گی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "فوجی طیارے خارج تمام پروازیں غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ  EP R129 زون میں شہری ڈرون مکمل ممنوع ہوں گے۔

یہ قدم پولینڈ کے، نیٹو طیاروں کی مدد سے، مشتبہ روسی ڈرونوں کو  گرانے کے بعد  اُٹھایا گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب  کسی نیٹو اتحاد ی نے یوکرین جنگ کے دوران گولیاں چلائی ہیں۔

روس  وزارت دفاع نے ،مغربی یوکرین میں فوجی اہداف پر وسیع پیمانے کے ڈرون  حملے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ ان حملوں سے اس کی نیت  پولینڈ کی زمین کو نشانہ بنانا نہیں تھی۔  

فوجی تعیناتی میں اضافہ

پولینڈ، 12 ستمبر سے جاری روس۔بیلاروس کی زاپاد فوجی مشقوں کے جواب میں، اپنی مشرقی سرحد پر تقریباً 40,000 فوجیوں کو تعینات کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ سرحد پر  پہلے تقریباً10,000 متعین ہیں۔

ڈپٹی وزیر دفاع سیزارے ٹومچیک نے ان مشقوں کو "جارحانہ" قرار دیا  اور کہا ہے کہ "زاپاد۔2025 کا مناسب جواب دینے کے لئے پولش اور نیٹو  فوجیوں کی ضرورت ہے ۔

پولینڈ کی درخواست پر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر غور کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

دریافت کیجیے
بھارت: ہسپتال میں آگ لگ گئی، دس مریضوں کی موت
ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی پانچویں رکن نے بھی آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی
امریکہ کا ایران کے خلاف جنگ کا بل 12 ارب ڈالر ہے: وائٹ ہاؤس
آسکر ایوارڈز: مائیکل بی جارڈن بہترین اداکار اور جیسی بکلی  بہترین اداکارہ قرار
یوکرین کے ڈرون حملے، روسی تیل کے ذخائر نشانے پر
افغانستان کے ساتھ سرحدی تنازعات میں اضافے کے وقت پاکستان کا قندھار پر حملہ
حلیف ممالک نے ایران کے خلاف جنگ میں مدد نہیں کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہو گا:ٹرمپ
لبنان میں بری کاروائی کا امکان،اسرائیل کافوجی نفری کی تعداد بڑھانے پر غور
اسرائیلی سیکیورٹی افسران کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ متوقع رفتار سے آگے نہیں بڑھ رہی
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، ایک بچے اور حاملہ عورت سمیت 4 فلسطینی ہلاک
اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی جوڑے اور ان کے دو بچوں کو گولی مار کے قتل کر دیا
یوکرین: روسی بمباری میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں
ایران: تین امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے اور نیتن یاہو کو دھمکی
تہران غیر سرکاری سفارتی راستوں کے لیے کھلا ہے: فیدان
ایران اور لبنان میں اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے غزّہ پر حملوں سے مشابہہ ہیں: اردوعان