غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور اسرائیلی بندشوں پر تشویش
گوترش نے خبردار کیا ہے کہ بندشیں فلسطینیوں کی بنیادی خدمات اور روزگار تک رسائی کو محدود کرتی ہیں، انہوں نے غیر قانونی آبادکاروں کے حملوں اور غزہ میں ہلاکتوں پر اپنی سخت بے چینی کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور اسرائیلی بندشوں پر تشویش
دوجارک نے کہا کہ گوٹیرش نے 2026 میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی ریکارڈ تعداد کی مذمت کی۔ / َAA

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترِش نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اسرائیل کی جانب سے عائد کی گئی وسیع بندشوں پر “گہری تشویش” کا اظہار کیا ہے۔

ان کے ترجمان، اسٹیفن دو جارچ نے جمعہ کو صحافیوں سے کہا کہ یہ بندشیں فلسطینیوں کی آمد و رفت، بنیادی خدمات تک رسائی اور روزگار کے ذرائع کو سختی سے محدود کر دیتی ہیں۔

دو جارچ نے کہا کہ"ہم مقبوضہ مغربی کنارے میں شدت اختیار کرنے والے واقعات سے انتہائی بے چینی محسوس کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل مغربی کنارہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی برادریوں پر عائد وسیع بندشوں پر گہری تشویش رکھتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ گوترِش ہیبرون میں گھروں کی مسماری اور ممکنہ طور پر فلسطینی رہائشیوں کی بے دخلی کی اطلاعات کے بارے میں بھی تشویش  رکھتے ہیں ۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جمعہ کو ہیبرون کی "فوری بندش" کا حکم دیا اور شہر میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پورے مغربی کنارے میں سکیورٹی فورسز کو "مکمل لاک ڈاؤن" کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہیبرون میں ایک فائرنگ حملے میں دو فوجی ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوئے۔

غیر قانونی ریکارڈ حملے

دوجارچ کہا کہ گوترِش نے 2026 میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے ریکارڈ تعداد کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ"وہ بین الاقوامی قانون کے تحت بطور قابض طاقت اسرائیل کی ذمہ داری کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ فلسطینی آبادی کو ایسے حملوں سے محفوظ رکھے اور ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرائے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ بچوں سمیت غزہ میں شہری جانی نقصان اور سردیوں سے قبل انسانی امداد کی ترسیل پر عائد سخت پابندیوں کے بارے میں بھی گہری تشویش میں ہیں۔

دوجارچ  نے گوترِش کی اس فوری اپیل کو دہرایا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور تمام فریق فوراً تشدد بند کریں، ضبطِ نفس اختیار کریں اور ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جو کشیدگی کو مزید بھڑکا سکیں۔

تشدد اور بے دخلی میں اضافہ

مقبوضہ مغربی کنارہ، بشمول مقبوضہ مشرقی یروشلم، میں اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے غزہ پر شروع کیے گئے نسل کشی کے جنگ کے بعد سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور غیر قانونی آباد کار حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ان حملوں میں فلسطینیوں کو قتل اور گرفتار کرنا، گھروں اور دیگر ڈھانچوں کی منہدمی، مساجد اور گاڑیوں کو جلانا، زرعی اراضی کو تباہ کرنا، کسانوں کو اپنے کھیتوں تک رسائی سے روکنا، فلسطینی برادریوں کی بے دخلی اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع شامل ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے
ترکیہ: بائیکار  نے چھٹا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا۔
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک
سرگن یالچین قومی فٹبال ٹیم کے کوچ بن گئے
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
ایران: "ہمارے ملک سے افزودہ یورینیم کا ایک گرام تک باہر نہیں بھیجا جائے گا"
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
ترک وزیر دفاع قطر روانہ، دفاعی صنعتی معاہدے پر دستخط کریں گے
ایرانی پاسدارانِ انقلاب:" آبنائے ہرمز میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے"
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا