دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین کے ساتھ معاہدہ ہو گیا:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جو دونوں ممالک کے صدور کی حتمی منظوری سے مشروط ہے
چین کے ساتھ معاہدہ ہو گیا:ٹرمپ
[ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جو دونوں ممالک کے صدور کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔

بدھ کے روز ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو "مجموعی طور پر 55 فیصد اور چین کو 10 فیصد محصولات مل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہم چین کو وہ فراہم کریں گے جس پر اتفاق کیا گیا تھا، جس میں ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں کا استعمال کرنے والے چینی طالب علم بھی شامل ہیں ۔

بعد ازاں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور چینی صدر شی جن پنگ چین کو امریکی تجارت کے لیے کھولنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

امریکی اور چینی حکام نے رواں ہفتے لندن میں ملاقات کی تھی جس میں محصولات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، نایاب  دھاتوں کی برآمدات کا مسئلہ لندن میں ہونے والے مذاکرات میں ایک اہم نکتہ تھا۔

اس سے قبل اپریل میں امریکا نے چین پر بھاری محصولات کا نفاذ شروع کیا تھا لیکن مئی میں امریکا اور چین نے ابتدائی 90 روز کے لیے تادیبی محصولات کو وسیع پیمانے پر واپس لینے پر اتفاق کیا تھا۔

دریافت کیجیے
روس: ہم نے ایک رات میں 323 یوکرینی ڈراونز مار گرائے ہیں
ایران: امریکہ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں تیکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت برقرار رہے گی:عُمان
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی خفیہ ادارے میں برطرفیوں کا آغاز کر دیا
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا