دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوگنڈا کے انتخابات،حزب اختلاف کا احتجاج
موسیقار سے سیاستدان بننے والے وائن نے جمعرات کو ایکس پر لکھا کہ مغربی علاقے کے ایک سینئر پارٹی عہدیدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید کہا کہ ہر جگہ بڑے پیمانے پر بیلٹ بھرائی ہوئی ہے
یوگنڈا کے انتخابات،حزب اختلاف کا احتجاج
یوگنڈا / Reuters

یوگنڈا کے صدارتی انتخابات میں آج بھی ووٹوں کی گنتی جاری رہی ۔

اپوزیشن لیڈر بوبی وائن نے جمعرات کو کہا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نہیں جا سکتے اور دیہی علاقوں میں ان کے پولنگ ایجنٹس کو ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے اغوا کر لیا گیا۔

وائن صدر یووری موسوینی کی چار دہائیوں پر محیط حکمرانی کا خاتمہ کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

موسیقار سے سیاستدان بننے والے وائن نے جمعرات کو ایکس پر لکھا کہ مغربی علاقے کے ایک سینئر پارٹی عہدیدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید کہا کہ ہر جگہ بڑے پیمانے پر بیلٹ بھرائی ہوئی ہے۔

دیہی یوگنڈا یعنی ملک کے مغربی حصے حکمران جماعتوں کا گڑھ ہے جہاں ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس موجود نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن کو نقصان پہنچے گا۔

اپنی جیت کے امکانات بڑھانے کے لیے وائن نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ ووٹ کی حفاظت کریں، گواہوں سے پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ خلاف ورزیوں کی دستاویزات درج کروائیں اور سرکاری پولنگ ایجنٹس تعینات کریں۔

وائن کو بھی پانچ سال پہلے صدر کے لیے انتخاب لڑتے وقت اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

سرکاری نتائج کے مطابق، اس وقت موسوینی نے 58 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ وائن کو 35 فیصد ووٹ ملے تھے جس پر وائن نے اُس وقت کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے ۔

دریافت کیجیے
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک
غیر ملکی شہری اور سفارت کار کیف چھوڑ دیں:روس
ٹرمپ:ایران جوہری ہتھیار کے منصوبے سے تقریباً دستبردار ہو چکا ہے
یمنی فوج کے حوثیوں کے اہم مراکز پر حملے
اسرائیل کے غزہ میں ایک فلیٹ پر حملے میں پانچ افراد لقمہ اجل
پاکستان: 6 سے زیادہ ممالک مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں
ہزاروں کی تعداد میں 'کاکروچ' کارکنان نے مودی کے الیکشن چیف کے استعفی کا مطالبہ کیا
سرحدی بارودی سرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تو شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل داغا
امریکی عہدیدار ایران کے خلاف اقدامات پر بات چیت کے لیے کیمپ ڈیوڈ میں یکجا ہوئے، ایکسیوس
ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد CAATSA پابندیوں کو ہٹانے پر مثبت موقف کا مظاہرہ
بھارت نے پنجاب کی سرحدوں کے قریب دو پاکستانی شہریوں کو  مار ڈالا