ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترکیہ نے اپنا نیا ڈرون طیارہ K2 متعارف کروا دیا
کے۔2 خود کش ڈرون طیارہ 2 ہزار کلومیٹر سے زائد رینج اور 200 کلوگرام کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے
ترکیہ  نے اپنا نیا ڈرون طیارہ K2 متعارف کروا دیا
بائیکار کے کے ٹو ڈرون کی رونمائی سے سکرین شاٹ۔ / Others

ترکیہ کی ڈرون سازکمپنی بائیکار نے ہفتہ کو جاری کردہ ویڈیو کے ساتھ اپنے نئے کامی کازی ڈرون طیارے K2 کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو کی پس پردہ موسیقی میں دیمتری شاستاکووِچ کا والٹ نمبر۔2 ٹریک استعمال کیا گیا ہے۔

جدید مصنوعی ذہانت کے حامل  پرواز و نشانہ بازی  نظاموں  والا K2 مصنوعی ذہانت والی بصری ادراک ٹیکنالوجی کی طفیل سمت پیمائی، ہدف کی نشاندہی اور ہدف کے تعاقب  کے مراحل  میں ڈرون ٹُکڑی فلائٹ آپریشن کر سکتا ہے۔  

K2 ڈرون طیارہ 2 ہزار کلومیٹر سے زائد رینج رکھتا ہےاور اس میں 200 کلوگرام کا وار ہیڈ نصب ہوسکتا ہے۔ طیارے کا  زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 800 کلوگرام ہے۔ متعدد مختلف فرائض  کے لیے ڈیزائن کیا گیا   K2 مختصر یا غیر تیار شدہ رن ویز سے بھی ٹیک آف کر سکتا ہے۔

ترکیہ کی معروف ڈرون ساز کمپنی ' بائیکار'   اپنے ڈرون  طیارے دنیا بھر میں برآمد کر چُکی ہے اور  اس کی موجودہ مصنوعات  میں ٹیکٹیکل 'بائراکتار ٹی بی ۔2'، بلند ارتفاع والا' بائراکتار آقنجی'، بحری صلاحیت رکھنے والا 'بائراکتار ٹی بی۔3'اور جیٹ سے چلنے والا 'بائراکتار قزل الما' شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز