ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھُلی خلاف ورزی ہیں
ہم، تل ابیب انتظامیہ کو جنگ بندی کی شرائط پر عمل کرنے اور امن و استحکام کے لئے نقصان دہ اقدامات سے گریز کرنے کی دعوت دیتے ہیں: ترکیہ وزارتِ خارجہ
ترکیہ: غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھُلی خلاف ورزی ہیں
Ankara called on Tel Aviv to adhere to the truce and refrain from actions that undermine peace and stability. / AA

ترکیہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے رواں مہینے کے اوائل میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھُلی خلاف ورزی ہیں۔

منگل کو جاری کردہ  بیان میں وزارت خارجہ نے ان حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور  دیرپا امن کی امید کو برقرار رکھنے  اور علاقائی سلامتی کی خاطر جنگ بندی کی مکمل تعمیل کے  مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

بیان میں تل ابیب انتظامیہ کو جنگ بندی کی شرائط پر عمل کرنے اور امن و استحکام کے لئے  نقصان دہ اقدامات سے گریز کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ترکیہ، فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد و یکجہتی جاری رکھے گا اور خطے میں منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے حصول کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

 جنگ بندی کی خلاف ورزی کا حکم

 اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے 'فوری طور پر سخت حملوں' کے حکم پر اسرائیلی فوج نے منگل کے روز غزہ بھر میں بھاری فضائی حملے کئے ہیں۔

نیتن یاہو نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا  لیکن اس دعوے کے لئے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

اسرائیلی فوجوں نے  ان حملوں میں 24 بچوں سمیت کم از کم 63 فلسطینی شہریوں کو قتل  اور متعدد کو زخمی  کر دیا ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والا 20 نکاتی بندی منصوبہ 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔ منصوبے کے اہداف  میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل،  اکتوبر 2023 سے، غزّہ پر مسلّط کردہ حملوں میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل  تقریبا 69,000 فلسطینیوں کو قتل اور 170,500 سے زیادہ کو زخمی کر چکا  ہے۔ اسرائیل نے انسانی قتل عام کے ساتھ ساتھ نہایت بے شعوری سے    ماحولیاتی قتل  بھی کیا  ہے۔اسرائیل نے  بھاری بمباری  کر کے  غزہ کی پٹی کے ایک بڑے حصے کو ملبے میں تبدیل کر دیا اور تقریبا پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نتن یاہو کی پالیسیاں اسرائیل، خطے اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہیں، ترک وزیر خارجہ
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
نیٹو کے اندر ترکیہ کا کردار مزید اہم ہو جائے گا: جنرل اونو
وزیر فیدان: "ہم CAATSA پابندیوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کر رہے ہیں"
نائب صدر یلماز  کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
نیٹو کو ترکیہ کی ضرورت ہے، بیلجئین وزیر دفاع
ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا دورہ شمالی عراق،اہم ملاقاتیں