کھیل
2 منٹ پڑھنے
"پاکستان نیول مقابلے" ترکیہ نے چیمپیئن شپ ٹرافی جیت لی
ترکیہ نے پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ہونے والے بین الاقوامی بحری مقابلے کے پانچویں ایڈیشن میں کامیابی حاصل کرلی
"پاکستان نیول مقابلے" ترکیہ نے چیمپیئن شپ ٹرافی جیت لی
بحریہ

پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ نے پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ہونے والے بین الاقوامی بحری مقابلے کے پانچویں ایڈیشن میں کامیابی حاصل کرلی۔

سمندری مقابلے میں کشتی رانی ، تیراکی ، زندگی بچانے والی مہارت ، اور سمندری جہاز رانی کے مقابلے شامل تھے۔

بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ نے تین طلائی تمغوں کے ساتھ چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی جبکہ ایران کی ٹیم نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔"

تقریب کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے شرکت کی۔

عباسی نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے، جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔

مقابلے میں آذربائیجان، انڈونیشیا، ایران، اٹلی،  سعودی عرب، عمان، سری لنکا، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے شرکاء کے ساتھ ساتھ پاکستان کی میزبان ٹیم نے بھی حصہ لیا۔

اس  مقابلے  کا مقصد پاکستان میں واٹر سپورٹس کو فروغ دینا اور بحری افواج کے درمیان ناٹیکل اسپورٹس کے میدان میں دوستانہ مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تقریب میں بحریہ کے سینئر افسران، فارن سروس اتاشی اور متعدد سول معززین نے شرکت کی۔

 

دریافت کیجیے
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے