مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران کا حملہ،کویتی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل
کویتی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعود عبدالعزیز العتیبی نے بتایا کہ متعدد مخاصمانہ ڈرونز نے کویت  بین الاقوامی  ہوائی اڈے  کو نشانہ بنایا جس سے مسافر ٹرمینل کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے
ایران کا حملہ،کویتی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل
کویت

کویتی حکام کے مطابق، کویت کے   بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایرانی ڈرون حملے کے بعد تمام تجارتی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

کویتی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعود عبدالعزیز العتیبی نے بتایا کہ متعدد مخاصمانہ ڈرونز نے کویت  بین الاقوامی  ہوائی اڈے  کو نشانہ بنایا جس سے مسافر ٹرمینل کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 حکام نے فی الحال زخمیوں کی حالت کی شدت یا پروازوں کی بحالی کے وقت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

ہوائی اڈہ  پر یہ حملہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے فضائی حملوں کے تبادلے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے ۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات گئے  تہران کی جانب سے کویت اور بحرین پر میزائل داغے جانے کے بعد ایرانی فوجی تنصیب پر حملے کیے۔

ان تازہ ترین پیش رفتوں نے خلیجی خطے میں اہم انفراسٹرکچر اور شہری ہوا بازی   کی سلامتی کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں، جو پہلے ہی مہینوں سے جاری فوجی کشیدگی، جہاز رانی اور فضائی سفر میں خلل کی وجہ سے شدید متاثر ہے۔

 کویتی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال کی باریک بینی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

دریافت کیجیے
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک