دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس: 130 یوکرینی ڈرون گِرا دیئے گئے ہیں
روسی فضائی دفاعی یونٹوں نے ملک  کے کچھ حصوں میں 130 یوکرینی ڈرون تباہ کر دیئے ہیں: تاس
روس: 130 یوکرینی ڈرون گِرا دیئے گئے ہیں
Russia Ukraine War / AP
13 نومبر 2025

روس کی فضائی دفاعی یونٹوں نے 130 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں۔

روس کی سرکاری خبر ایجنسی 'تاس' نے ،روس  وزارت دفاع کے یومیہ اعداد و شمار کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ  روسی فضائی دفاعی یونٹوں نے ملک  کے کچھ حصوں میں 130 یوکرینی ڈرون تباہ  کر دیئے ہیں۔

 دریں اثنا  کیف کے اعلی فوجی کمانڈر جنرل اولیکسندر سرسکی نے بروز  بدھ جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ روسی فوج نے جنوبی یوکرین کے علاقے زاپوروجے میں تین بستیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ 

جنرل اولیکسندر سرسکی نے ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ گہری دھند  کا فائدہ اٹھا کر روسی فوجی زاپوروجے میں یوکرینی مورچوں  تک پہنچ گئے ہیں اور یوکرینی فوجی، روسی یونٹوں  کو پسپا کرنے کے لئے، "شدید جھڑپوں " میں مصروف ہیں۔

تاہم شدید ترین جھڑپیں ابھی بھی  مشرقی دونیتسک کے شہر  'پوکرووسک ' میں ہو رہی  ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران محاذ پر ہونے والی تقریبا نصف  جنگ یہاں لڑی گئی ہے۔

یوکرین کے شمال مشرقی  علاقے خارکیف میں واقع کوپیانسک اور لیمان کے شہر ان مقامات میں شامل ہیں جہاں جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کو   روسی معیشت میں  ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور  اس شعبے کو نشانہ بنانے والی نئی امریکی پابندیاں 21 نومبر سے نافذ العمل ہو رہی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد روسی کےصدر ولادیمیر پوتن کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

 روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گذشتہ چار ہفتوں کے دوران دونیتسک میں نو بستیوں اور دیہات  پر، زاپوروجے میں آٹھ، ڈنیپروپیٹرووسک میں سات بستیوں اور خارکیف میں پانچ بستیوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔

 جنگی تحقیقات کے انسٹیوٹ نے جاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ پوکرووسک کا محاصرہ  ایلیٹ ڈرون آپریٹروں اور "اسپیٹناز" اسپیشل فورسز کی تعیناتی کے باوجود، کمانڈروں کے اپنے وسائل کو وسیع علاقے میں تقسیم کرنے کی وجہ سے،  سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔

 دریں اثنا  یوکرین ،روس کے اندر اعلی فوجی اہداف پر ،مسلسل طویل مسافت کے ڈرون حملے کر رہا ہے۔ یوکرین جنرل اسٹاف کے مطابق ، تازہ ترین حملے میں رات کے وقت اسٹاوروپول کے علاقے بودیونووسک میں اسٹاورولین کیمیائی پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ فیکٹری ،روسی فوج کے زیر استعمال  مرکبات کے لئے پولیمر تیار کرتی ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان