دنیا
2 منٹ پڑھنے
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہم نے اردن میں امریکی F-35، F-15 اور F-16 لڑاکا طیاروں والے اڈّوں پر حملے کئے ہیں۔یہ کارروائی امریکہ کے ایران پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہے: آئی آر جی سی
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ایک ویڈیو سے لی گئی اس ساکت تصویر میں، ایرانی میزائل تہران، ایران کے طور پر بتائے گئے ایک مقام سے داغے جا رہے ہیں، جسے 10 جون 2026 کو جاری کیا گیا۔ / Reuters

ایران پاسدارانِ انقلاب فورس 'آئی آر جی سی' نے اردن میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

آج بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں 'آئی آر جی سی' نے کہا ہے کہ "ہم نے اردن میں امریکی F-35، F-15 اور F-16 لڑاکا طیاروں والے اڈّوں پر حملے کئے ہیں  اوریہ کارروائی امریکہ کے ایران پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

بیان میں، آئی آر جی سی نے کہاہے  کہ اس کی فضائیہ نے الازرق ایئر بیس اور امریکی فوج کی 'اہم تنصیبات'  پر 12 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے نے اڈے کی تنصیبات اور وہاں تعینات ایک بڑی تعداد میں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کر دیئے ہیں۔

آئی آر جی سی نے کہا  ہےکہ یہ حملے ، ایک تفریحی مقام، ایک صنعتی کمپلیکس، تہران کے مغرب میں واقع کرج اور نظرآباد کے جوار کے علاقوں اور پشوا کاؤنٹی میں  مقامی انقلابی گارڈ کےایک  اڈے کو نشانہ بنا کر کئے گئے، امریکی میزائل حملوں کے جواب میں کئے گئےہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے  کہ ہماری فوج کی کارروائیاں 'دشمن کی جارحیت' برقرار رہنے تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ  قبل ازیں آئی آر جی سی نے، کویت کے علی السالم اور احمد الجابر اڈوں میں 18 بڑے امریکی فوجی اہداف ، بحرین کے شیخ عیسیٰ اڈے  ، پیٹریاٹ دفاعی نظام، مواصلاتی سہولیات اور بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملوں کا بھی، اعلان کیا تھا۔

یہ پیش رفت ، جنوبی ایران پر امریکی حملوں اور بعد ازاں پورے خطے میں امریکی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنانے والی ایرانی کارروائیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے، تناو میں  تیز رفتاراضافے  کے دوران سامنے آئی ہے۔

دریافت کیجیے
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں