دنیا
2 منٹ پڑھنے
یورپی یونین: بیلجیئم ہمارے ساتھ تعاون کرے
بیلجیم کے بغیریہ کام آسان نہیں ہوگا، اثاثوں کی اکثریت اس کے پاس ہے لہٰذا اس کا بھی اس فیصلے میں شامل ہونا ضروری ہے: کاجا کالاس
یورپی یونین: بیلجیئم ہمارے ساتھ تعاون کرے
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کالاس نے خبردار کیا کہ جارحیت کو انعام دینا مزید حملوں کو بڑھاوا دے گا۔ / Reuters

یورپی یونین  خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے آج بروز سوموار، روسی منجمد اثاثوں کے یوکرین  کے لئے استعمال  سے متعلق فیصلے پر متوقع اجلاس سے قبل،  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیلجیئم کے تعاون کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے اور ہم کوئی فیصلہ کئے بغیر اجلاس کو ترک نہیں کریں گے۔

یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کالاس نے کہا ہے کہ "ہم، یوکرین کو فراہم کئے جانے والے مالیاتی تعاون پر،بروز  جمعرات متوقع  اجلاس  کو بے نتیجہ ثابت نہیں ہونے دیں گے۔  ہرجانے کی ادائیگی، کسی ملک کو اس نوعیت کا نقصان پہنچانے والے، ہر کسی  کو ہرجانے کا پابند کرنے سے متعلق ایک کھُلا اشارہ ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "بیلجیم کے بغیریہ کام آسان نہیں ہوگا کیونکہ اثاثوں کی اکثریت ان کے پاس ہے اور میرے خیال میں ان کا بھی اس فیصلے میں شامل ہونا ضروری ہے"۔

کلاس نے ممکنہ جنگ بندی اور امن فریم ورک پر بات چیت  کے دوام کا ذکر کیا اور  یوکرین کے لیے ٹھوس حفاظتی ضمانتوں  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ  ضمانتیں کاغذی  یا  خالی وعدے نہیں حقیقی فوجوں اور حقیقی صلاحیتوں پر مشتمل  ہونی چاہیئں تاکہ یوکرین اپنا دفاع کر سکے"۔

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"