سیاست
2 منٹ پڑھنے
بھارت اور بنگلہ دیش میں سیلابی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ
بھارت اور بنگلہ دیش میں مزید لینڈ سلائیڈنگ واقعات ہو سکتے ہیں، امدادی ٹیمیں سیلابی پانی میں محصور سیلاب زدگان کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں
بھارت اور بنگلہ دیش میں سیلابی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ
The weather department has warned of continued heavy rainfall in the region. / AP
2 جون 2025

بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں  لینڈ سلائیڈنگ  کی وجہ سے گزشتہ چار دنوں کے دوران کم از کم 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی حکام اورذرائع ابلاغ نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق ہمالیائی صوبے سکم میں محصور  ایک ہزار سے زائد سیاحوں کو  متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہےاور  صوبہ میگھالیہ میں محصور 500 سے زائد افراد کو بچانے کے لئے  فوجی امدادی ٹیموں کو سیلاب زدہ علاقوں کی طرف روانہ  کر دیا گیا ہے۔

پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے شمال مشرقی ضلعے 'سلہٹ' میں بھی لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  اتوار کے روز رنگاماتی، بندربن، اور کھاگراچری کے پہاڑی اضلاع میں سینکڑوں پناہ گاہیں کھول دی گئی ہیں۔

حکام نے حساس علاقوں میں رہنے والے افراد کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی  اورخبردار کیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور آنی سیلاب کے مزید واقعات ہو سکتے  ہے ۔

سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر

واضح رہے کہ بھارت کے شمال مشرقی علاقے اور بنگلہ دیش شدید بارشوں کے باعث مہلک لینڈ سلائیڈنگ اور آنی  سیلابی ریلوں  کا شکار رہتے ہیں۔ یہ قدرتی آفات ہر سال لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی جاری کردہ ویڈیو میں آسام کے شہر سلچر میں سڑکیں اور مکانات زیر آب اور سڑکوں پر ٹوٹے ہوئے درخت بکھرے پڑے دِکھائی دے رہے  ہیں۔

سلچر کی رہائشی سونو دیوی نے اے این آئی کو بتایا ہے کہ "ہم بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ میراایک بچہ ہے ہمارا  بستر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم کیا کریں؟ ہم پوری رات جاگتے رہتے ہیں۔"

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان