مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کا 100 حساس مقامات پر قبضے کا منصوبہ
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے گروپوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایریا A جو فلسطینی  انتظامیہ  کے زیر انتظام ہے اُس میں 100 اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ کرنے کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے
غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کا 100 حساس مقامات پر قبضے کا منصوبہ
اسرائیل-فلسطین

گزشتہ  روز سامنے آنے والی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے گروپوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایریا A جو فلسطینی  انتظامیہ  کے زیر انتظام ہے اُس میں 100 اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ کرنے کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار 'اسرائیل ہایوم' نے رپورٹ کیا کہ یہ منصوبہ 'سیٹلر فارمز ایسوسی ایشن' اور 'ہاوات فورم' کی جانب سے تیار کیا گیا ہےجس کا مقصد مقبوضہ علاقے کے نقشے کو بنیادی طور پر تبدیل کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس تجویز میں مقبوضہ مغربی کنارے کے لگ بھگ 100 اسٹریٹجک مقامات پر افواج تعینات کرنے کا ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، جسے رپورٹ میں "پلان پر عملدرآمد کا دن"  کہا گیا ہے۔

یہ مقامات 'ایریا A' میں واقع ہیں، جو 1995 کے اوسلو II معاہدے کے تحت انتظامی اور سیکیورٹی کے لحاظ سے مکمل طور پر فلسطینی انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔

اخبار نے بتایا کہ یہ منصوبہ اسرائیلی حکومت کے وزراء اور وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے قریبی افراد کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس منصوبے میں بڑے فلسطینی شہر بھی شامل ہیں۔

تنظیم آزادی فلسطین سے وابستہ 'اینٹی وال اینڈ سیٹلمنٹ کمیٹی' کے صدر مؤید شعبان نے اس تجویز کو مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی جانب ایک خطرناک قدم قرار دیا۔

انہوں نے دلیل دی کہ یہ منصوبہ غیر قانونی آباد کار گروپوں کی کوئی آزادانہ کوشش نہیں ہے، بلکہ یہ اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومتوں کی جانب سے اپنائی جانے والی وسیع تر پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا