سیاست
2 منٹ پڑھنے
ایران: اسرائیلی 'ایجنٹوں' کی ڈرون ورکشاپ پر چھاپہ
پولیس نے دارالحکومت تہران میں واقع ڈرون فیکٹری کو تحویل میں لے لیا، ڈرونوں کے پرزے اور دھماکہ خیز مواد کی فوٹیج جاری کر دی گئی
ایران: اسرائیلی 'ایجنٹوں' کی ڈرون ورکشاپ پر چھاپہ
The police did not specify the exact location of the site. / Reuters

ایرانی حکام نے ہفتے کے روز تہران میں اسرائیلی ایجنٹوں کی ڈرون فیکٹری پر  چھاپہ مارا ہے۔

ایران پولیس کے مطابق فیکٹری میں اسرائیلی ایجنٹ ڈرون بنا رہے تھے ۔ جاری کئے گئے ویڈیو مناظر  میں چھاپے والی جگہ پر ڈرون طیاروں کے پرزے اور دھماکہ خیز مواد دِکھائی بھی دے رہا ہے۔

پولیس نےفیکٹری کے محل وقوع  کا ذکر نہیں کیا صرف اتنا کہا ہے کہ یہ ایران کے دارالحکومت میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کے دوران خودکش ڈرون استعمال کیے تھے۔

حملوں کے بعد ایرانی حکام نے مختلف شہروں، خاص طور پر تہران اور اصفہان، میں اسرائیل کے لیے اس قسم کے ڈرون بنانے والی کئی ورکشاپیں  ضبط کر لی تھیں۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ تنازعہ 13 جون کو اس وقت شروع ہوا جب تل ابیب نے ایرانی فوجی، جوہری اور شہری مقامات پر بلا اشتعال فضائی حملے کیے، جن میں ایران کی وزارت صحت کے مطابق کم از کم 606 افراد ہلاک اور 5,332 زخمی ہوگئے تھے۔

تہران نے جوابی میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 3,400 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔

یہ تنازعہ 24 جون کو  امریکی  ثالثی میں طے پانے والی فائر بندی سے ختم ہوا تھا۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی