مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
شام کے جنوبی صوبے سوئیدا کے دیہی علاقے میں ہفتے کو ایک فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ حکام نے معاملے سے متعلق ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
شام / AP
8 فروری 2026

شام کے جنوبی صوبے سوئیدا کے دیہی علاقے میں ہفتے کو ایک فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ حکام نے معاملے سے متعلق ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا اور رہائشیوں سے ضبط اور کسی بھی قسم کی کشیدگی سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

حسام الطحان، سوئیدا کے داخلہ سیکیورٹی کمانڈر نے شام کی وزارت داخلہ کی ٹیلیگرام پوسٹ میں کہا کہ سوئیدا کے دیہی علاقے الماطونہ میں ایک المناک واقعے میں علاقے کے پانچ رہائشیوں کے خلاف  حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور فائرنگ میں بچ جانے والوں میں سے ایک کے تعاون کی بنیاد پر معلوم ہوا کہ ملزمان میں سے ایک اس علاقے میں داخلی سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کا رکن ہے۔”

الطحّان نے بتایا کہ اس فرد کو فوراً حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کے لیے بھیج دیا گیا۔

انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی خلاف ورزی بالکل ناقابلِ قبول ہے، اور رہائشیوں کی سکیورٹی اور حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی عمل کے لیے رواداری نہیں ہوگی۔”

شامی عہدیدار نے صوبے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور کیے جانے والے اقدامات پر صبر اور اعتماد دکھائیں، اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ “انصاف کا تقاضا پورا کیا جائے گا تاکہ اس طرح کا المناک واقعہ دوبارہ نہ ہو اور قطعِ نظر ان کی وابستگی کےذمہ داران، قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں۔

سوئیدا جولائی سے جنگ بندی کے  طابع ہے جب دروز گروپوں اور بدو قبائل کے درمیان ہلاکت خیز جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

اس جنگ بندی کی خلاف ورزی بار بار الحِجری سے منسلک گروپوں کی جانب سے کی گئی، جن میں فوجی مقامات پر حملے بھی شامل ہیں، جبکہ حکومت نے معاہدے کے ساتھ اپنی وابستگی برقرار رکھی اور شہریوں کی انخلا اور انسانی امداد کے داخلے میں سہولت فراہم کی۔

 

دریافت کیجیے
ڈالر کی قدر میں تنزلی آنی شروع ہو گئی
لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے،  20 افراد ہلاک اور 26 زخمی
شمالی کوریا: ہم، سیول-واشنگٹن فوجی مشقوں کا جواب دیں گے
سعودی عرب نے متعدد ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
توانائی بحران زور پکڑ رہا ہے تو ایران کے پیٹرول کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے جاری ہیں
روس: اصفہان پر حملوں میں ہمارے قونصل خانے کو نقصان پہنچا ہے
یورپی یونین: مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کا درجہ"ناقابلِ قبول" ہے
ٹرمپ انتظامیہ: برّی آپریشن پر غور کر رہی ہے
امریکہ-ایران جنگ کا نتیجہ، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
ہم، بین الاقوامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت کرتے ہیں: ریوز
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: 'جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے'
اسرائیل نے لبنانی مارونی کیتھولک پادری کو ہلاک کر دیا
امریکہ: افغانستان 'ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک' ہے
ایردوان: ترکیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا 'کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں'