ترکیہ: گلوبل ٹیکنالوجی نمائش GITEX کا پہلی بار آغاز، 70 ممالک کے ٹیکنالوجی رہنما شریک
صدارتی انوسٹمنٹ اینڈ فنانس آفس کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ گوکخان یو جل  نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی  ذہانت (AI) کی تبدیلی کے سفر میں ترکیہ ایک مضبوط پوزیشن کا حامل ہے
ترکیہ: گلوبل ٹیکنالوجی نمائش  GITEX کا پہلی بار آغاز، 70 ممالک کے ٹیکنالوجی رہنما شریک
GITEX

صدارتی انوسٹمنٹ اینڈ فنانس آفس کی میزبانی اور وزارتِ صنعت و ٹیکنالوجی کی اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ منعقد ہونے والا عالمی ٹیکنالوجی  نمائش '' GITEX پہلی بار استنبول میں شروع ہو گیا ہے۔ اس تقریب کے دائرہ کار میں 70 ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات ، سرمایہ کار اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے رہنما ایک جگہ جمع ہوئے ہیں۔

تقریب کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدارتی انوسٹمنٹ اینڈ فنانس آفس کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ گوکخان یو جل  نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی  ذہانت (AI) کی تبدیلی کے سفر میں ترکیہ ایک مضبوط پوزیشن کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ محض ایک پل نہیں ہے، بلکہ دنیا کو آپس میں جوڑنے والا ایک اسٹریٹجک نقطہِ اتصال  ہے۔ گوکھان یو جے نے مزید کہا کہ اپنی مضبوط صنعتی صلاحیتوں، اہل و ہنر مند نوجوان آبادی اور ایک ہزار سے زائد مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کے ساتھ، ترکیہ اپنے ٹیکنالوجی کے اہداف کو عالمی اقتصادی قدر میں تبدیل کرنے کے لیے مکمل عزم رکھتا ہے۔

دوسری جانب، 'جائٹیکس' کے نائب صدر بلال الرئیس نے نوٹ کیا کہ یہ تنظیم ترکیہ کے ڈیجیٹل انوویشن انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ یکجا کر رہی ہے۔

دو دن تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 300 سے زائد کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس، 150 عالمی مقررین  اور 100 سے زائد ایسے سرمایہ کار شامل ہیں جو مجموعی طور پر 100 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثوں کا انتظام  سنبھال رہے ہیں۔ اس پروگرام میں 'ترکورن 100'  کے دائرہ کار میں آنے والی مقامی کمپنیاں، معروف ٹیکنو پارکس اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی کی بڑی بڑی کمپنیاں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

 



 



 

دریافت کیجیے
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات