دنیا
2 منٹ پڑھنے
بنگلہ دیش میں طیارے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی
حالیہ برسوں میں ملک کے مہلک ترین ہوا بازی کے حادثے میں 170 سے زائد افراد زخمی ہوئے
بنگلہ دیش میں طیارے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی
Air Force training aircraft crashed into Milestone College campus, in Dhaka / Reuters
22 جولائی 2025

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک جنگی طیارے کے ایک اسکول پر جا گرنے  سے کم از کم 27 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں  زیادہ تر بچے تھے۔ حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پہلے کم از کم 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی لیکن اب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

چینی ساختہ ایف-7 بی جے آئی قسم کے جنگی طیارے کے پیر کے روز میل اسٹون کالج کی عمارت سے ٹکرانے کے وقت زیادہ تر ہلاک شدگان وہ طلبہ تھے جو اسی وقت اپنی جماعتوں سے نکلے تھے۔

صحت و خاندانی بہبود کے وزیر کے خصوصی مشیر سیدور رحمان نے منگل کو کہا، "اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 25 بچے اور ایک پائلٹ ہے۔" انہوں نے کہا کہ مختلف ہسپتالوں میں 78 افراد کا علاج جاری ہے۔

بنگلہ دیشی فوج نے پیر کو بتایا کہ پائلٹ لیفٹیننٹ توکر اسلام معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور طیارے کو "ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی" کا سامنا ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "حقیقی وجہ کی ابھی تفتیش جاری ہے،" اور کہا گیا کہ پائلٹ نے طیارے کو گنجان آباد علاقوں سے دور لے جانے کی کوشش کی لیکن پھر بھی وہ دو منزلہ اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا۔

محمد یونس کی عبوری حکومت نے منگل کو قومی سوگ کا اعلان کیا۔

یونس نے ایکس  پرایک پوسٹ میں لکھا کہ انہیں  اس  المیہ  پر "دلی  افسوس  "  ہوا ہے  "فضائیہ، میل اسٹون کالج کے طلبہ، والدین، اساتذہ اور عملے کے ساتھ ساتھ اس حادثے سے متاثر ہونے والے دیگر افراد کے نقصان کی کوئی تلافی نہیں۔ یہ ہمارے ملک کے لیے بہت ہی دردناک لمحہ ہے۔"

دریافت کیجیے
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید