دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین: ہم نے پانچ گاوں واپس لے لئے ہیں
یوکرین مسلح افواج کا اعلان: ہم نے 100سے زائد دنوں سے جاری جوابی حملوں  کے بعد پانچ دیہات واپس لے لئے ہیں
یوکرین: ہم  نے پانچ گاوں واپس لے لئے ہیں
Ukrainian forces report sustained advance during extended offensive / AP

یوکرین مسلح افواج نے 'ڈنیپروپیٹرووسک' میں 100سے زائد دنوں سے جاری جوابی حملوں  کے بعد پانچ دیہات واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین مسلح افواج  کے جاری کردہ بیان میں کہا  گیاہے کہ "آبادیوں کو قبضے میں لینے کی کاروائیاں 2025 کے موسمِ خزاں میں شروع ہوئیں اور سو سے زیادہ  دنوں تک جاری رہیں۔ یہ آپریشن  20ویں کور کی مدد سے 225ویں خودمختار  اسالٹ رجمنٹ نے کئے ہیں۔

225ویں خودمختار  اسالٹ رجمنٹ نے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ اس کا تیسرا اسالٹ بٹالین پورے آپریشن کے دوران پوزیشنیں سنبھالے رہا اور مسلسل حملے کرتا رہا ہے۔ یہ پیش قدمی ہماری جنگی تاریخ میں "ایک منفرد واقعہ" تھی۔

بیان کے مطابق، اس آپریشن میں شامل تمام عملے کو ریاستی اعزازات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

رجمنٹ نے مزید کہا ہے کہ لڑائی میں شامل فوجیوں کے بیانات اورفوجیوں سے متعلقہ  تفصیلات آنے والے دنوں میں جاری کی جائیں گی۔

یہ دعوے ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب مشرقی اور جنوبی یوکرین میں محاذ مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں اور دونوں جانب سے مقامی نوعیت کے حملے کیے جا رہے ہیں۔

'ڈنیپروپیٹرووسک'، ڈونیتسک اور زاپوروژیا کے گرم محاذوں سے نزدیک ہونے کی وجہ سے، دُور مار حملوں اوربرّی حملوں  کا مسلسل  ہدف بنتا رہا ہے۔

روس نے ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"