غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور گرفتاروں کی لپیٹ میں
اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کم از کم 13 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے: فلسطینی ذرائع
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور گرفتاروں کی لپیٹ میں
İsrail ordusu, Batı Şeria'daki Nablus kentine baskın düzenledi

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کم از کم 13 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

فلسطینی اسیران کے ذرائع ابلاغ دفتر  اور مقامی ذرائع نےکہا ہے کہ گرفتار کئے جانے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا ہےکہ طبی امداد فراہم کرنے والے اور یہودی آبادکاری کے مخالف رضاکار 'بشار القریوطی' کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کی انادولو ایجنسی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی فوجیں الخلیل میں مسلسل سات  روز سے چھاپوں اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے قدیم شہر کے اطراف میں نصب لوہے کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ قابض فوج نے جلدا اور عین دیر بہا کے محلّوں میں فوجی بیرکوں کے طور پر استعمال کی خاطر فلسطینیوں کے گھروں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

الخلیل میونسپلٹی نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان چھاپوں کے نتیجے میں تقریباً 5 ہزار فلسطینی یعنی 780 خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ کارروائی جمعے کے روز ہونے والے ایک حملے کے بعد شروع ہوئی، جس میں دو فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا تھا۔

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعے سے بدھ کے درمیان 110 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے سلفیت میں دو فلسطینیوں کے مکانات مسمار کر دیئےاور دیر بلوط قصبے میں زمین پر  بلڈوزر پھیر دیئے ہیں۔

میونسپلٹی کے عہدیدار جہاد یاسین نے انادولو ایجنسی کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غیر قانونی تعمیرات کا جواز پیش کرتے ہوئے بلڈوزروں کے ذریعے پانی کی پائپ لائنیں بھی تباہ کر دی ہیں۔

 جہاد یاسین کے اندازے کے مطابق، قصبے میں تقریباً 100 مکانات اور عمارتوں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
اسرائیل، 12500 سے زیادہ فلسطینی عورتوں کو قتل کر چُکا ہے
سعودی عرب، سنگاپور میں زیر زمین پیٹرول ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
ترکیہ جینڈرمیری فورس نے 101 تمغے جیت لئے
نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین
عرب اتحاد، یمن میں حوثیوں کے 5 سرنگ نما گوداموں، 6 لانچنگ پیڈ اور 1میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے
روس اور یوکرین سے رات بھر کے حملوں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات
برازیل: لولا دا سلوا نے میدان مار لیا
ترکیہ۔آرمینیا سرحد پر واقع آنی پُل کا ٹینڈر منظور ہو گیا
روس: یوکرین کے لاجسٹک مراکز اور مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے
ازبکستان نے ایرانی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا
اسرائیل نے ’’نسلی صفائی‘‘ پالیسی کو الخلیل تک پھیلا دیا ہے
اٹلی اور اسپین میں احتجاجی مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
نائیجیریا: مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک
اسرائیل میں ہزاروں افراد کی شرکت سے احتجاجی مظاہرہ
ایران پر حملہ 'کل' ہی ہو سکتا ہے: ٹرمپ