مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
اسرائیل کا تازہ حملہ،3 فلسطینی ہلاک
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ گزشتہ شب  ایک اسرائیلی حملے  کے دوران  خان یونس میں تین افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ حملے کے بعد علاقے میں اسرائیلی جنگی طیارے پرواز کرتے دیکھے گئے۔
اسرائیل کا تازہ حملہ،3 فلسطینی ہلاک
اسرائیل-غزہ / AA

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ گزشتہ شب  ایک اسرائیلی حملے  کے دوران  خان یونس میں تین افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ حملے کے بعد علاقے میں اسرائیلی جنگی طیارے پرواز کرتے دیکھے گئے۔

ہوئےغزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے کہا کہ گزشتہ شب جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس کے شمال مغرب میں واقع ال-امل محلے کے نزدیک ال-زقزق جنکشن کے اطراف میں ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک  ہوئے۔

مقامی رپورٹوں نے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان میں درویش العتال بھی شامل ہیں  جنہوں نے کل ہی اپنی منگنی کا جشن منایا تھا۔

حملے میں متعدد دیگر زخمی بھی ہوئے، جو شہر کے شمال مغرب میں ہوا۔

 یہ تازہ ہلاکتیں 2025 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی  معاہدے کی جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کی تازہ مثال ہیں۔

غزہ کے حکومتی میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک اسرائیل نے  جنگ بندی معاہدے کی 2,400 خلاف ورزیاں کی ہیں، جن میں ہلاکتیں، گرفتاریاں، جاری محاصرہ اور قحط شامل ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جاری خلاف ورزیوں میں 770 سے زائد فلسطینی ہلاک اور 2,171 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی