دنیا
3 منٹ پڑھنے
زیلنسکی نے روسی تنصیبات کے خلاف حملوں کا حکم دے دیا
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین کی انٹیلیجنس اور فوج کو چار سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں استعمال ہونے والی روسی تنصیبات کے خلاف پیشگی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے
زیلنسکی نے روسی تنصیبات کے خلاف حملوں کا حکم دے دیا
روس-یوکرین / Reuters

 

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین کی انٹیلیجنس اور فوج کو چار سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں استعمال ہونے والی روسی تنصیبات کے خلاف پیشگی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بدھ کے روز اپنے ایک ویڈیو خطاب میں زیلنسکی نے بتایا کہ انہوں نے دن کے آغاز میں ڈیفنس انٹیلیجنس کے سربراہ اولیہ ایواش چینکو  سے ایک بریفنگ لی، جس میں یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر ہونے والے حملے بھی شامل تھے۔ یوکرینی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ملک کے انٹیلیجنس اداروں کو روس کی کچھ ایسی دستاویزات" ملی ہیں جن کے مطابق ماسکو نے ان حملوں کو شدید درد کے ساتھ محسوس کیا ہے۔

اس تناظر میں یوکرین کی جانب سے محاذ سے 1200 کلومیٹر سے زیادہ دوری پر موجود اہداف سمیت متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زیلنسکی نے بتایا کہ روسی فوج کے مواصلاتی مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

یوکرینی رہنما نے کہا کہ میں نے اپنے انٹیلیجنس اداروں اور فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان تنصیبات کے خلاف پیشگی اقدامات کریں جنہیں روسی جنگ کو تیز کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ ماسکو اس وقت اپنے فضائی دفاعی اثاثوں کا ایک حصہ روسی دارالحکومت  کی طرف منتقل کر رہا ہے۔

زیلنسکی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ روس کے 60 سے زائد علاقوں میں ایندھن کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

روسی آئل ریفائنریوں پر یوکرین کے حالیہ ڈرون حملوں کے بعد، متعدد تنصیبات نے مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کی وجہ سے اپنی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اس صورتحال نے ماسکو کو مجبور کیا ہے کہ وہ ملکی ایندھن کی مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے مقصد سے وقتاً فوقتاً پابندیاں نافذ کرے۔

حالیہ دنوں میں تومین  اور تاتارستان سمیت کئی علاقوں کے مقامی حکام نے ایندھن کی فروخت پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

کریمیا میں روس نواز حکام نے  اواخر ہفتہ  پر اعلان کیا کہ عام شہریوں اور کاروباری اداروں کے لیے ایندھن کی فروخت مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے اور  ترسیل کو صرف ضروری عوامی خدمات کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

اس مہینے کے شروع میں یوکرینی جنرل اسٹاف نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی افواج نے روس کی 16 بڑی آئل ریفائنریوں اور فیول ٹرمینلز پر حملے کیے ہیں، جس سے ریفائننگ کی 30 فیصد سے زیادہ صلاحیت ناکارہ ہو گئی ہے۔



 

دریافت کیجیے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا