دنیا
3 منٹ پڑھنے
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی رفتار محدود ہونےکے نتیجے میں ملک کے بعض عسکری ڈرون عملی طور پر ناکارہ ہوگئے ہیں: وال اسٹریٹ جرنل
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایلون مسک نے یوکرین میں سٹارشیلڈ کی واپسی کا حکم دیا۔ / AFP Archive

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے یوکرین مسلّح افواج کے زیرِ استعمال فوجی معیار کی اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کردی ہے۔

روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل کی خبر کے مطابق ایلون مسک نے یوکرینی افواج کے زیرِ استعمال فوجی معیار کی اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس اقدام سے کیف میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرمپ انتظامیہ بھی الجھن کا شکار ہوگئی ہے۔

معاملے سے واقف امریکی حکام کی وال اسٹریٹ جرنل کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی رفتار محدود ہونےکے نتیجے میں ملک کے بعض عسکری ڈرون عملی طور پر ناکارہ ہوگئے ہیں۔

خبر کےذرائع کے مطابق مسک اور ٹرمپ نے رفتار محدود کرنے کے فیصلے کے منظرِ عام پر آنے سے پہلے اور بعد میں اس معاملے پر بات چیت کی تاہم ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے خود ایسا کوئی حکم نہیں دیا۔

رفتار محدود کرنے کے فیصلے کی خبر سامنے آنے سے چند گھنٹے بعد مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے جاری کردہ  ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’رفتار یا استعمال سے متعلق ہر قسم کی پابندی کا تعین امریکی فوج اور بالآخر امریکی صدر کرتے ہیں۔‘‘

اس کے باوجود، ٹرمپ نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اسٹارلنک کی رفتار سست کرنے کا ذمہ دار کون ہے۔میں اس بارے میں جاننا چاہوں گا۔‘‘

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ’’ہم نے کوئی پابندی عائد نہیں کی۔اسٹارلنک کو اپنی سروس کی شرائط سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔‘‘

’’مسک نے یک طرفہ کارروائی کی‘‘

اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کیے جانے کے بعد یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اگر بغیر کسی پابندی کے سروس بحال نہ کی گئی تو یوکرینی شہریوں کا جانی نقصان ہوسکتا ہے۔

امریکی حکام میں سے بعض نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ’’مسک نے یک طرفہ طور پر کارروائی کی اور ٹرمپ نے یوکرین کے خلاف جوابی کارروائی کا کوئی حکم نہیں دیا تھا۔‘‘

یوکرین میدانِ جنگ میں مواصلاتی رابطوں، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے حملوں اور ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں کے لیے اسٹارلنک کی فوجی معیار کی سیٹلائٹ سروس 'اسٹارشیلڈ'  استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اسپیس ایکس کے عام شہریوں کے استعمال کے لیے فراہم کردہ اسٹارلنک سیٹلائٹ نظام سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے۔

واشنگٹن اور کیف کے درمیان تعلقات حالیہ دنوں میں مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ کی طرف سے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ، زیلنسکی کے روس  اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے اور روس سے عالمی منڈیوں تک ڈیزل ایندھن کی زیادہ مقدار پہنچانے کی راہ ہموار کرنے والے، معاہدے پر تنقید کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، دونوں نے حالیہ ہفتوں میں روس میں ڈیزل ریفائنریوں پر یوکرین کے حملوں پر بھی ردِعمل ظاہر کیا تھا۔ ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ ان حملوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دریافت کیجیے
فرانس میں مظاہروں کے دوران واقعات میں 2 افراد ہلاک
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
کریملن کی تجویز: روس۔امریکہ۔چین اجلاس ضروری ہے
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کا تبادلہ، بھاری نقصان کی اطلاع
یوکرین: روس نے ہمارے توانائی کے شعبے پر  شدید ترین حملے کیے ہیں
چین: کیٹی کو کثرت سے چین کا دورہ کرنا چاہیئے
انڈونیشیا کے نیشنل پارک میں لگنے والی جنگل کی آگ میں 4 افراد جان بحق
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
چین کا اسرائیل سے مطالبہ: غیر قانونی یہودی آبادکاری بند کی جائے