دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس: ہم نے ایک رات میں 323 یوکرینی ڈراونز مار گرائے ہیں
روس کے اورینبرگ علاقے میں ایک صنعتی  تنصیب کو نشانہ بنانے والے ڈرون مار گرائے، مگر نقصانات یا جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔
روس: ہم نے ایک رات میں 323 یوکرینی ڈراونز مار گرائے ہیں
یوکرین کے علاقے خارکیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے کے بعد کے مناظر، جہاں بالاکلیا پر ہونے والے حملے میں ایک 56 سالہ خاتون ہلاک ہو گئیں۔ (رائٹرز)

روسی وزارتِ دفاع نے کہا  ہے کہ جب دونوں جانب حملوں میں شدت آئی ہے تو  اس کے فضائی دفاعی سسٹم نے رات بھر 323 یوکرینی ڈرون گرا ئے ہیں ۔

علاقائی گورنر نے کہا  کہ روس کے اورینبرگ علاقے میں ایک صنعتی  تنصیب کو نشانہ بنانے والے ڈرون مار گرائے، مگر نقصانات یا جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔

یہ حملہ روسی علاقے کے کافی  اندر  تک  یوکرینی حملوں کی ایک کڑی میں شامل ہے، جن کے بارے میں کیف کا کہنا ہے کہ وہ ماسکو کی جنگی کارروائیوں کی فنڈنگ  کرنے والی تنصیبات،  تیل کے گوداموں اور ریفائنریز کو ہدف بناتے ہیں۔

روس کی طرف سے تعینات گورنر میخائل رازووژائیف نے ٹیلی گرام پر کہا ہے کہ  جب یوکرینی ڈراونز نے سیواستوپول، جو روسی الحاق شدہ کریمیا کا سب سے بڑا شہر ہے، کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کے اوائل میں شہر کے اوپر9 ڈراونز کو روک لیا گیا تھا۔

رازووژائیف نے رہائشیوں سے کہا کہ وہ کمزور پڑوسیوں کا خیال رکھیں اور فون کا استعمال ہنگامی رابطوں تک محدود کریں، انہوں نے  کیف پر شہریوں کو بنیادی خدمات سے محروم کر کے "خوف پھیلانے" کی کوشش کا الزام لگایا۔

کریمیا، جسے 2014 میں روس نے الحاق کر لیا تھا، اپنی لاجسٹک اہمیت کی وجہ سے روسی افواج کے لیے باقاعدگی سے یوکرینی میزائل اور ڈرون حملوں کا ہدف بنتا رہتا ہے۔

خرکیف میں ہلاکت خیز حملہ

علاقائی فوجی سربراہ اولیک سینیگوبوف نے ٹیلی گرام پر کہا کہ یوکرین کے خرکیف علاقے میں، رات کے وقت ایک ڈرون حملے میں ایک 56 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک 21 سالہ خاتون کو اس حملے میں شدید ذہنی دباؤ کی شکار ہوئی۔

رائٹرز تازہ ترین حملوں کی تفصیلات دونوں طرف سے آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

یہ تبادلہ اس وقت ہو رہا ہے جب حالیہ ہفتوں میں روس اور یوکرین نے حملوں میں شدت بڑھا دی ہے، اور یورپ کے سب سے مہلک تنازعے کو ختم کرنے کے لیے امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی۔

روس نے اپنے پانچ سالہ حملوں میں تقریباً روزانہ ہی میزائلوں  اور ڈراونز سےیوکرین کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ یوکرین نے روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اپنی طویل فاصلے  تک  ہدف مہم کو وسیع کر دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا