دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی حملوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
وینزویلا پر امریکی فوجی حملے میں عام شہریوں اور فوجیوں سمیت  کم از کم 40 افرادہلاک ہو گئے ہیں: نیویارک ٹائمز
امریکی حملوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
A senior Venezuelan official says civilians and soldiers are among at least 40 killed in a US assault, according to a report / Reuters

نیویارک ٹائمز کی خبر  کے مطابق وینزویلا پر امریکی فوجی حملے میں عام شہریوں اور فوجیوں سمیت  کم از کم 40 افرادہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر میں نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے وینزویلا کی ایک تجربہ کار شخصیت نے کہا ہے کہ  "حملے میں عام شہریوں اور فوجیوں سمیت کم از کم 40 افرادہلاک ہوگئے ہیں"۔

امریکی حکام کی  اخبار کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق حملہ ایک وسیع پیمانے کے فضائی آپریشن پر مشتمل تھا۔ اس آپریشن کا مقصد وینزویلا برّی  افواج کے پوزیشنیں سنبھالنے  سے پہلے ملک کی فضائی دفاعی صلاحیت کو ناکارہ بنانا تھا۔

اخبارنے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ "فضائی دفاع کو ناکارہ بنانے کے لیے 150 سے زائد امریکی طیارے روانہ کیے گئے  تھے ۔ اس طرح  فوجی ہیلی کاپٹر حملہ آور دستوں کو کامیابی سے مادورو کے ٹھکانے تک لے گئے"۔

وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی جانب سے اموات کی تعداد یا  آپریشن کے بارے میں  تاحال کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے ہفتے کی صبح  وینزویلا پر حملہ کر کے صدر  مادورو اور ان کی بیوی سیلیا فلورس کو گرفتار کر کے  امریکہ پہنچا دیا تھا۔  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےآپریشن کو رات بھر جاری رہنے والا  ایک ڈرامائی آپریشن قرار دیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا  ہے کہ جب تک  وینزویلا میں اقتدار کی 'محفوظ اور مناسب منتقلی' نہیں ہو جاتی، وینیزویلا کا انتظام امریکہ چلائے گا۔

نیویارک کے جنوبی علاقے کے  وفاقی پراسیکیوٹروں نے ہفتہ کی صبح مادورو اور فلورس کے خلاف،   ٹنوں کی مقدار میں کوکین امریکہ  اسمگل کرنے اور دیگر الزامات پر مبنی،  ایک فردِ جرم جاری کی ہے۔

ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی گئی، کانگریس کو نظر انداز کیا گیا  اور وینیزویلا اور وسیع تر خطے میں  عدم استحکام کے خطرے میں اضافہ کر دیا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"