غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اسرائیلی عدالت نے فلسطینی بچے کی لاش قبضے میں رکھنے کی اجازت دے دی
اسرائیل کی سپریم کورٹ نے، اسرائیلی فوج کی طرف سے قتل کئے گئے، 14 سالہ فلسطینی لڑکے کی لاش کو  تحویل میں رکھنے کی اجازت دے دی
اسرائیلی عدالت  نے فلسطینی بچے کی لاش قبضے میں رکھنے کی اجازت دے دی
5 فروری 2024ء کو ایلیان کے قتل کے بعد سے، اس کی لاش ابھی تک اس کے خاندان کو تدفین کے لیے نہیں لوٹائی گئی ہے۔ — تصویر بشکریہ: عدالہ / User Upload
15 اگست 2025

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے، حماس کے ساتھ سودے بازی کی خاطر، اسرائیلی فوج  کی طرف سے قتل کئے گئے 14 سالہ فلسطینی لڑکے کی لاش کو  تحویل میں رکھنے کی اجازت دے  دی ہے۔

عدالت نے31 جولائی 2025 کو جاری کردہ فیصلے میں ریاست کے ،18 ماہ قبل مقبوضہ مشرقی القدس میں قتل کئے گئے 14 سالہ ودیع  شادي سعد علیان کی لاش کو  اسرائیلی تحویل میں رکھنے کے،  مؤقف کی حمایت کی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ودیع  کو مغربی کنارے میں واقع بستی  مَعَلے ادومیم کے قریب ایک پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کے دوران گولی ماری گئی تھی۔

تاہم، ودیع کے خاندان کے فراہم کردہ مواد سمیت ، واقعے کے ویڈیو مناظر ظاہر کرتے ہیں کہ بچے کو  پیچھے سے گولی ماری گئی جب وہ بھاگ رہا تھا۔ بعد میں سڑک پر بے حس و حرکت پڑے ہونے کے دوران دوبارہ گولی ماری گئی ۔

5 فروری 2024 کو ودیع کے قتل  کے بعد سےاس کی لاش کو تدفین کے لیے اس کے خاندان کے حوالے نہیں کیا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں خفیہ شواہد کا حوالہ دیا اور کہا  ہےکہ فوجی کمانڈر کو لاش کو قبضے میں رکھنے اور عارضی تدفین کی منظوری دینے کا اختیار حاصل ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم اور قانونی مرکز 'عدالہ'  نے جولائی 2024  کو اس پالیسی کے خلاف  ودیع کے والدین کی جانب سے درخواست دائر کی اور دلیل دی تھی کہ طویل عرصے تک لاش کو قبضے میں لئے رکھنا،  اسرائیلی و  بین الاقوامی دونوں، قوانین کی اور مقتول اور اس کے خاندان کے حقوق و وقار کی خلاف ورزی ہے۔

عدالہ کی وکیل نریمان شہادہ زعابی نے 3 جولائی کی پیشی میں کہا تھا کہ "ودیع کی لاش کو ڈیڑھ سال تک قبضے میں لئے رکھنا خاندان کے حقوق اور بعد از موت بچے کے وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے"۔

اس  قانونی گروپ نے اسرائیل کے،  1945 میں برطانوی استبدادی دور  کے ہنگامی انتظامیہ قانون پر انحصار کو بھی چیلنج کیا ہےجس کے تحت اس اقدام کو جائز قرار دیا گیا تھا۔

عدالہ نے عدالتی  فیصلے کی مذمت کی اور  کہا  ہے کہ "یہ  فیصلہ ،بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانیت کی سنگین خلاف ورزی کی حوصلہ افزائی ہے  اور  فلسطینیوں کو انسانیت سے خارج کرنے والی وحشیانہ پالیسیوں کو معمول پر لاتا ہے "۔

انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئندہ دنوں میں ایک وسیع تر کاروائی  کی عکاسی کرتا ہے۔

 ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ  فلسطین کے فروری 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق  اسرائیل 45 سے زائد فلسطینی بچوں کی لاشوں کو قبضے میں لئے ہوئے ہے۔

القدس مرکز برائے قانونی امداد و انسانی حقوق کے مطابق مئی 2025  تک اسرائیلی  قبضے میں موجود فلسطینی لاشوں کی  کل تعداد  668 تھی۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان