دنیا
2 منٹ پڑھنے
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
اسپین کے ایک جنگی طیارے نے یوکرین اور مولدووا کی سرحد کے قریب رومانیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرون کو مار گرایا ہے: رومانیہ وزارتِ دفاع
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
فضا سے فضا میں تربیت کے لیے 'اوشن اسکائی 2021' فوجی مشق کے دوران ہسپانوی فضائیہ کا ایف-18 لڑاکا طیارہ محوِ پرواز دیکھا جا سکتا ہے۔ [فائل فوٹو] / Reuters

رومانیہ  نے کہا ہے کہ اسپین کے جنگی طیارے نے یوکرین اور مولدووا کی سرحد کے قریب ایک  ڈرون کو مار گرایا ہے۔

 رومانیہ وزارتِ دفاع نے آج بروز اتوار جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسپین کے ایک جنگی طیارے نے یوکرین اور مولدووا کی سرحد کے قریب رومانیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے  ڈرون کو مار گرایا ہے۔

اس واقعے نے  ایک بار پھر، روس۔ یوکرین جنگ کے ممکنہ پھیلاؤ کے اثرات کی زد میں ہونے کی وجہ سے یوکرینی سرحد سے متصل نیٹو ممالک کو درپیش،  خطرات کو  اجاگر کر دیا ہے ۔

وزارتِ دفاع کے مطابق، مولدووا کی سمت سے داخل ہونے والے ڈرون کو نیٹو مشن پر متعین ایک F-18 جنگی طیارے نے روکا اور  گرایا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرون کا ملبہ گالاتی کے علاقے میں یوکرین کی سرحد کے قریب ایک غیر آباد اور خالی علاقے میں گرا ہے۔

واضح رہے کہ بحیرۂ اسود سے متّصل رومانیہ کا مشرقی ساحلی علاقہ ان علاقوں کے بالکل قریب واقع ہے جو اکثر حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔

حکام کے مطابق، 2023 سے اب تک روس کی جانب سے دریائے دینیوب کے ساتھ واقع اور سرحد کے دوسری جانب موجود یوکرینی بندرگاہوں پر حملوں کے بعد رومانیہ کی سرزمین پر کئی مرتبہ ڈرونوں کے ٹکڑے مل چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ رومانیہ نے 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔ یہ ڈرون بخارسٹ سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا تھا۔

نیٹو کے ، پولینڈ اور بالٹک ممالک سمیت، مشرقی حصے کے دیگر علاقوں میں بھی  اسی نوعیت کے واقعات کی اطلاع ملی  ہے۔

نیٹو نے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا تھا  کہ اتحاد کے فضائی گشت مشن کے تحت متعین کئے گئے  اطالوی جنگی طیاروں نے بھی  لٹویا کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو  مار گرایا ہے۔

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی