سابق وزیرِ اعظم میلکم ٹرنبل نے اے ایف پی کو بتایا کہ تاج برطانیہ کو ترک کرنا اب پہلے سے بھی زیادہ اہم ہے اور ووٹر ممکنہ طور پر اس بات کی حمایت کریں گے کہ سربراہِ مملکت پارلیمان کے ذریعے منتخب ہو۔
ٹرنبل — جو 2015 سے 2018 تک وزیرِ اعظم رہے انہوں نے 1999 میں ریپبلک موومنٹ کی ناکام ریفرنڈم مہم کی قیادت کی تھی جس کا مقصد برطانوی بادشاہت کی جگہ ایک آسٹریلوی سربراہِ مملکت لانا تھا۔
اس ریفرنڈم کے قریباً تین دہائی بعد اور اس دوران جب برطانوی شاہی خاندان ،سابق شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن وِنسَر کی گرفتاری کے باعث متذبذب ہے اور جو جدید دور میں شاہی خاندان کا پہلا گرفتار ہونے والا واقعہ ہے۔
ٹرنبل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک منتخب سربراہِ مملکت آسٹریلیا کی 'قبائلی' سیاست کو شفا دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'میرے خیال میں جمہوریہ اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔'
انہوں نے کہا کہ بادشاہت اب بھی ایک فرسودہ شے بنی ہوئی ہے۔
آسٹریلیا صدی سے زائد عرصہ تک برطانوی کالونی رہا اور 1901 میں عملی طور پر آزادی حاصل کی لیکن کبھی مکمل طور پر ایک جمہوریہ نہیں بنا۔
موجودہ وزیرِ اعظم اینتھونی البانیس نے زور دار مطالبہ کیا ہے کہ اینڈریو کو شاہی جانشینی کی قطار سے ہٹایا جائے۔
البانیس خود ایک کھلے عام جمہوری حامی ہیں مگر اپنے دورِ حکومت میں اس معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کرانے کا خیال خارج کر چکے ہیں۔
لیکن ٹرنبل نے اے ایف پی کو کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آسٹریلوی عوام یقینی طور پر ایسے نظام کی حمایت کریں گے جس میں سربراہِ مملکت کینبرا کی پارلیمان کے ذریعے منتخب ہو۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں جمہوریت کا فائدہ یہ ہے کہ یہ ان چیزوں پر زور دیتی ہے جو ہم آسٹریلویوں کے لیے مشترک ہیں۔
آسٹریلیا کے سب سے نمایاں جمہوری حامیوں میں شمار ہونے کے علاوہ، ٹرنبل AUKUS کے بھی کھلے عام مخالف ہیں، جو برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ایک کثیر المدتی دفاعی معاہدہ ہے۔
یہ معاہدہ آسٹریلیا کو ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کے بیڑے سے لیس کرنے کا ہدف رکھتا ہے اور مختلف جنگی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں تعاون کا بندوبست کرے گا۔
مگر ٹرنبل نے اے ایف پی کو کہا کہ تقریباً یقینی طور پر ہمیں اس معاہدے سے کوئی ایٹمی آبدوزیں (SSNs) نہیں ملیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ بہت بڑا خرچ اور یہ وسیع سرمایہ کاری ممکنہ طور پر اس نتیجے میں بدل سکتی ہے کہ ہمارے پاس بالکل بھی آبدوزیں نہ ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یہ بات بالکل واضح کر دی ہے — یہ ان کے قانون میں بھی درج ہے کہ ہمیں کوئی آبدوز فروخت نہیں کی جا سکتی جب تک کہ صدر بنیادی طور پر یہ تصدیق نہ کریں کہ ان کی بحریہ کو ان کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ اتنی SSNs تیار کر رہے ہیں جتنی امریکی بحریہ کو درکار ہیں۔
انہوں نے اسے 'خطرناک سودا' قرار دیا اور فرانسیسی سابق وزیرِ دفاع ژاں-ایو لی ڈریان کے اس دعوے کی تکرار کی کہ آسٹریلیا نے سیکیورٹی کے لیے خود مختاری قربان کر دی ہے۔
ٹرنبل کا استدلال تھا کہ آسٹریلیا کو AUKUS چھوڑ دینا چاہیے اور اپنے مفادات کو اولین ترجیح دینی چاہیے کیونکہ کینبرا ایسے عالمی نظام میں راستہ تلاش کر رہا ہے جو امریکی 'دھونس' سے متعین ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے ڈنمارک کی خود مختار سرزمین گرین لینڈ کو ضم کرنے کے امریکی خطرات کو 'حیران کن' قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ صاف لفظوں میں یہ کسی ڈسٹوپین ناول کی کہانی جیسا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیرمعمولی معاملہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک خلل زدہ دور میں ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ لبرل پارٹی آسٹریلیا کے لیے ناکام ثابت ہو رہی ہے۔'
اس جماعت کو البانیس کی لیبر پارٹی کے خلاف پچھلے سال دوسری بار مسلسل شکست کے بعد وجودی بحران کا سامنا ہے،وہ دائیں بازو کے حامیوں کے درمیان منقسم ہے، موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں شک و شبہ رکھتی ہے اور مہاجرین کے معاملے پر سخت رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔












