مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
لاریجانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا: ایران
ایرانی فوج کے سربراہ امیر ہاتمی نے خبردار کیا ہے کہ سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کے اسرائیلی فضائی حملے میں قتل کا  انتقام  لیا جائے گا
لاریجانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا: ایران
لاریجانی / Reuters

ایرانی فوج کے سربراہ امیر ہاتمی نے خبردار کیا ہے کہ سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کے اسرائیلی فضائی حملے میں قتل کا  انتقام  لیا جائے گا۔

ہاتمی نے ایک بیان میں کہا کہ شورائے عالیٰ امنیت ملی کے مشیر  کے قتل کے ردِ عمل میں ایران کا جواب فیصلہ کن  ہوگا۔

پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کی طاقتور فوجی قوت جو فوج سے علیحدہ ہے، ایک بیان میں کہا کہ اس نے'شہید ڈاکٹر علی لاریجانی اور ان کے  ساتھیوں  کے خون کے بدلےکے طور پر مرکزی اسرائیل پر میزائل داغے۔

 ایران کے شورائے عالیٰ امنیت ملی نے پہلے لاریجانی کے قتل کی تصدیق کی، جب کہ اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے انہیں ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا تھا، جس میں ان کا بیٹا اور محافظ بھی ہلاک ہوئے۔

لاریجانی ایران کی سیاست میں ایک نمایاں شخصیت تھے اور پچھلے چار دہائیوں میں ریاستی میڈیا، سیکیورٹی اداروں اور پارلیمان میں متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔

3 جون 1957 کو نجف- عراق میں پیدا ہونے والے لاریجانی نے شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس میں انڈرگریجویٹ کی تعلیم مکمل کی اور جامعہ تہران سے فلسفے میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں

 

 

دریافت کیجیے
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ