دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ، غزّہ میں، 200 فوجی متعین کرے گا
امریکہ، غزہ میں 200 فوجی متعین کرے گا۔ یہ فوجی علاقے میں قیامِ استحکام کے لیے متوقع 'مشترکہ ٹاسک فورس' میں شامل ہوں گے
امریکہ، غزّہ میں، 200 فوجی متعین کرے گا
"No US troops are intended to go into Gaza," said one of the officials. / AP

دو سینئر امریکی حکام  کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق امریکہ، غزہ میں 200 فوجی متعین کرے گا۔ یہ فوجی علاقے میں قیامِ استحکام کے لیے متوقع 'مشترکہ ٹاسک فورس' میں شامل ہوں گے۔ لیکن علاقے  میں جنگی محاذ پر  کوئی امریکی فوجی نہیں ہو گا۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے 'امریکی حکام 'نے بروز جمعرات صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں  کہا ہے کہ یہ 200 فوجی، مصر، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات  کے فوجیوں پر مشتمل،   ٹاسک فورس کا مرکزی حصہ ہوں گے ۔

حکام نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کا مقامِ تعیناتی تاحال مجہول ہے  لیکن یہ واضح ہے کہ ایک مشترکہ کنٹرول سینٹر قائم کیا جائے گا اور ممکنہ جھڑپوں کے سدّباب کے لئے، غزہ میں متعین  دیگر سکیورٹی فوجیں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں کام کریں گی۔

ایک اہلکار نے کہا ہے کہ "کوئی بھی  امریکی فوجی ، غزہ میں داخلے کا ارادہ نہیں رکھتا"۔

حکام نے  امید ظاہر کی  ہے کہ غزہ  معاہدے کے نفاذ سے خطے میں کشیدگی  کم ہو  گی اور معاہدہ  اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات کے معاہدوں کے لیے حالات پیدا کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت  میں"ابراہیم معاہدوں" کے نام سے  اسرائیل کے  بحرین، متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان کے درمیان باہمی معمول کے تعلقات کے معاہدےکروائے تھے۔

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے