دنیا
2 منٹ پڑھنے
اپنے ایلچی کو ماسکو بھیج رہا ہوں:ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے ایلچی اسٹیو وٹکوف کو روسی رہنما ولادیمیر پوتن سے ماسکو میں ملاقات کے لیے بھیج رہے ہیں کیونکہ ہم  یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پانے کی کوشش کر رہے ہیں
اپنے ایلچی کو ماسکو بھیج رہا ہوں:ٹرمپ
اسٹیو وٹکوف / Reuters

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے ایلچی اسٹیو وٹکوف کو روسی رہنما ولادیمیر پوتن سے ماسکو میں ملاقات کے لیے بھیج رہے ہیں کیونکہ ہم  یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے منگل کو اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ "اختلاف کے صرف چند نکات باقی ہیں" — لیکن یورپی رہنما شکوک و شبہات میں مبتلا تھے

انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ وہ   پوتن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات  اس وقت کریں گےجب اس جنگ کے خاتمے کا معاہدہ حتمی یا آخری مراحل میں ہوگا۔"

دوسری طرف فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ  یوکرین دوست تجویز پر بات چیت کے لیے واضح طور پر کوئی روسی رضامندی  شامل نہیں ہے۔

تازہ ترین مذاکرات، جن میں امریکی اور روسی مندوبین بھی شامل تھے، ابوظہبی میں ہو رہے تھے، یوکرین کی حمایت کرنے والے 30 ممالک کے رہنماؤں نے بھی منگل کو ویڈیو کے ذریعے ملاقات کی۔

امریکی مذاکرات کار ڈین ڈرسکول روسی ہم منصبوں سے ملاقات کے بعد پرامید تھے، ان کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات اچھے طریقے سے چل رہے ہیں اور ہم پر امید ہیں۔"

 وائٹ ہاؤس نے  اس زبردست پیش رفت کا حوالہ دیا، جبکہ خبردار کیا کہ کچھ نازک  مسائل  ہیں  جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔

بعد میں ٹرمپ نے کہا کہ روس نے "بڑی رعایتیں" دی ہیں اور ابتدائی 28 نکاتی منصوبہ صرف ایک نقشہ تھا۔

روس کو جو رعایتیں دینے  کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کہا کہ ماسکو پہلے ہی "بڑی رعایتیں" دے رہا ہے، وہ لڑائی بند کر دیں گے اور مزید زمین  پر قبضہ نہیں کریں گے

دریں اثنا، زیلنسکی نے کہا کہ  امریکی نظرثانی شدہ منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں میں امریکی فریق اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مزید فعال تعاون پر انحصار کر رہا ہوں، بہت کچھ امریکہ پر منحصر ہے، کیونکہ روس امریکی طاقت پر سب سے زیادہ توجہ دیتا ہے۔

زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں سے مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا  کیونکہ سلامتی کے فیصلوں میں یورپ کو شامل کرنا ضروری ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"