سیاست
2 منٹ پڑھنے
جرمنی، اسرائیل کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کر رہا ہے
جرمنی، اسرائیل کے ساتھ مشترکہ سائبر تحقیقی مرکز قائم کرنے اور شہری دفاع کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
جرمنی، اسرائیل کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کر رہا ہے
Germany is among Israel's closest allies in Europe.
29 جون 2025

جرمنی اسرائیل کے ساتھ ایک مشترکہ سائبر تحقیقاتی مرکز قائم کرنے اور دونوں ممالک کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

جرمن روزنامے بلڈ کی بروز اتوار شائع کردہ خبر کے مطابق جرمنی کے  وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ  نے دورہ اسرائیل کے دوران کہا ہے کہ "سکیورٹی کے اس اہم موڑ پر صرف فوجی دفاع کافی نہیں ہے۔ شہری دفاع میں نمایاں بہتری بھی ضروری ہے تاکہ ہماری مجموعی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے"۔

باوجودیکہ جرمنی کی  انسانی حقوق تنظیمیں اور انسانی ہمدردی کے  کئی جرمن کارکن،  غزّہ میں نسل کشی کے مرتکب   اور علاقے کی ناکہ بندی  ختم کرنے انکاری ،'اسرائیل' کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں یہ بیانات جاری کئے گئے ہیں ۔

گذشتہ ماہ نئے جرمن چانسلر فریڈرش مرز کے مقرر کردہ  وزیر داخلہ 'الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ'  ہفتے کے روز اسرائیل پہنچے ہیں۔

جرمنی، یورپ میں اسرائیل کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک ہے اور برلن نے اسرائیل کی دفاعی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ اپنی فوجی صلاحیتوں اور نیٹو میں شراکت کو روس اور چین سے بڑھتے ہوئے "خطرات" کے پیش نظر مضبوط کر رہا ہے۔

بلڈ کی رپورٹ کے مطابق، ڈوبرنڈٹ نے ایک پانچ نکاتی منصوبہ پیش کیا جس کا مقصد جرمنی کے لیے ایک "سائبر ڈوم" قائم کرنا ہے جو اس کی سائبر دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہوگا۔

اتوار کے روز، باویریا کے وزیر اعظم مارکس سوئڈر نے تجویز پیش کی تھی کہ جرمنی اپیل کی تھی کہ  اسرائیل کی مختصر مسافت  کی میزائل دفاعی ٹیکنالوجی  سے مشابہہ ایک "آئرن ڈوم" سسٹم سے مسلح ہونے کے لئے  2,000 انٹرسیپٹر میزائل حاصل کئے جائیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ
امریکہ ہم سے تجارتی جنگ چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے:چین
مصر نے بین الاقوامی کانفرنس طلب کرلی، ٹرمپ بھی شرکت کریں گے