دنیا
2 منٹ پڑھنے
بالی میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لرزشِ اراضی کے واقعات، بھاری نقصان کی اطلاعات
سیلاب نے کوتا، لیگیان اور سانور جیسے تفریحی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں ریسکیو ٹیموں نے ربڑ کی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے زیرِ آب محلے سے لوگوں کو نکالا،  ہلاکتوں کی کوئی  اطلاع نہیں ۔
بالی میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لرزشِ اراضی کے واقعات، بھاری نقصان کی اطلاعات
انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی میں 24 فروری 2026 کو شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب کے دوران لوگ ایک سیلاب زدہ گلی سے اپنا سامان منتقل کر رہے ہیں۔ / AFP
25 فروری 2026

مقامی میڈیا نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ شدید بارشیں چند روز کے اندر انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وسیع  پیمانے کےسیلاب اور لرزشِ اراضی  کے واقعات کا باعث بنیں ، جس سے رہائشی علاقوں اور معروف سیاحتی مقامات میں زندگی متاثر ہوگئی،

ڈینپاسر میں دریاوں میں طغیانی کے بعد اچانک سیلابی بہاؤ نے سڑکوں اور مکانات کو زیر آب کر دیا، جکارتہ گلوب کے مطابق منگل کو بعض علاقوں میں پانی کی سطح ایک میٹر تک پہنچ گئی۔

رہائشیوں نے بتایا کہ وہ گھٹنوں تک پانی میں چلتے ہوئے فرنیچر اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات دے رہے تھے۔

سیلاب نے کوتا، لیگیان اور سانور جیسے تفریحی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں ریسکیو ٹیموں نے ربڑ کی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے زیرِ آب محلے سے لوگوں کو نکالا،  ہلاکتوں کی کوئی  اطلاع نہیں ۔

گیانیار ضلع کے حصے اوبد میں شدیدبارشوں سے مٹی کے تودے گرنے کے واقعات رونما  ہوئے جنہوں نے متعدد عمارتوں اور عوامی تنصیبات  کو نقصان پہنچایا۔

مشرقی کرنگاسیم ضلع میں متعدد واقعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں درختوں کے گرنے اور سڑکوں کو پہنچنے والا نقصان شامل تھا۔

انڈونیشیا کی موسمیات، آب و ہوا اور جیوفزکس ایجنسی نے کئی اضلاع کے لیے اعلیٰ  ترین سطح کی وارننگ جاری کی  ہے اور خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے کے طور پر  شدید بارشیں جمعرات تک جاری رہ سکتی ہیں۔

ایجنسی نے سمندری طوفانی صورتِ حال کا بھی انتباہ دیا ہے، اور جنوبی سمندر میں چار میٹر تک کی لہروں کی توقع ظاہر کی ہے، جو بحری نقل و حمل اور ماہی گیری کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں